ETV Bharat / bharat

ایک شاعر سیریز: گجرات کے مشہور شاعر امتیاز جے پوری سے خصوصی گفتگو - گجرات کے مشہور شاعر امتیاز جے پوری سے خصوصی گفتگو

ای ٹی وی بھارت اردوکے ایک شاعر پروگرام کے تحت گجرات کے مشہور شاعر امتیاز جے پوری نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ کے ساتھ خصوصی بات چیت کی ۔اور اپنے ادبی و شاعری سفر نامہ پر وشنی ڈالنے کے علاوہ چند کلام بھی پیش کئے۔

امتیاز جے پوری سے خصوصی  گفتگو
امتیاز جے پوری سے خصوصی گفتگو
author img

By

Published : Aug 18, 2021, 10:32 AM IST

Updated : Aug 18, 2021, 11:13 AM IST

امتیاز جے پوری کی غزلوں میں سوز و گداز، محبت و الفت کی چاشنی، حالات کی عکاسی، گجرات میں ہوئے فسادات کی جھلک، بے بس و ناتواں افراد کی تڑپ، حالات کے رحم و کرم پر زندگی بسر کرنے والے افراد کی خاموش فریاد بھی سنائی دیتی ہیں۔

امتیاز جے پوری سے خصوصی گفتگو

امتیاز جے پوری محفل علم و ادب میں شرکت کرتے ہیں اور اپنے مترنم آواز سے محفل میں سماں باندھ دیتے ہیں۔

گجرات کے مشہور شاعر امتیاز جے پوری کا اصل نام امتیاز حسین شیخ ہے۔ آپ ادبی دنیا میں امتیاز جے پوری کے نام سے مشہور ہیں۔

آپ کی پیدائش احمدآباد شہر میں 1954 میں ہوئی تھی. 22 سال کی عمر سے آپ نے اشعار قلمبند کرنا شروع کیا۔ گذشتہ 40 سالوں سے آپ شعرو ادب کے شعبے میں اپنی انجام دے رہے ہیں۔

امتیاز جے پوری کے اب تک دو شعرے مجموعے دھڑکن اور یہ ہے زندگی منظر عام پر آچکے ہیں۔

امتیاز جے پوری کے مطابق تیسرا مجموعہ میری آنکھیں میرے خواب زیر تربیب ہیں۔ اقتصادی پریشانیوں کے سبب یہ تیسرا مجموعہ شائع نہیں ہو پایا ہے۔ اس کے علاوہ گجرات ساہتیہ اکادمی گاندھی کی جانب سے دی جانی والی پنشن بھی بند ہے جس سبب کتاب شائع کروانے میں دشواری آ رہی ہے۔

امتیاز جے پوری کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب کے لدھیانہ سے انہیں "ایک ساحر ایوارڈ" اور گجرات اردو ساہتیہ اکادمی گاندھی نگر کی جانب سے ان کی کتاب پر انعامات و اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ایک شاعر: وقار بارہ بنکوی سے خصوصی بات چیت

امتیاز جے پوری کے کچھ اشعار ملاحظہ ہوں۔

جب میرے عزم کا محفل میں حوالہ نکلا

میرے احباب کے گفتار کے پہ تالا نکلا

میرے کردار پہ رکھتا ہے شب و روز نظر

ایک ایسا بھی میرا چاہنے والا نکلا

حق جس نے یتیموں کا مجبوروں کا مارا ہے

سنتے ہیں کہ فاقوں پر اب اس کا گزارا ہے

اس شخص کو خود اس کے اعمال ہی لے ڈوبے

اور وہ یہ سمجھتا ہے گردش میں ستارہ ہے

Last Updated : Aug 18, 2021, 11:13 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.