ETV Bharat / bharat

Student Killed in a Madrassa : مدرسہ میں ایک 8 سالہ طالب علم کا قتل

ضلع بلند شہر کے ایک مدرسہ میں ایک 8 سالہ طالب علم کا قتل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ An 8-year-old student killed in a madrassa in bulandshahr

author img

By

Published : May 29, 2022, 11:33 AM IST

مدرسہ میں ایک 8 سالہ طالب علم کا قتل
مدرسہ میں ایک 8 سالہ طالب علم کا قتل

بلندشہر: ریاست اترپردیش کے ضلع بلند شہر کے نگر کوتوالی علاقے کے دھامیڈا روڈ پر واقع ایک مدرسہ کے احاطے میں مبینہ قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مدرسہ میں زیر تعلیم 8 سالہ نابالغ طالب علم کو قتل کر دیا گیا ہے۔ نابالغ کی لاش مدرسہ کے احاطے سے برآمد ہوئی۔ بتایا جارہا ہے کہ مدرسہ میں زیر تعلیم 8 سالہ نابالغ طالب علم کو اس کے 14 سالہ ہم جماعت نے اینٹ سے حملہ کر کے قتل کر دیا۔ Eight-year-old innocent dead body found on the roof of madrasa

اطلاع پر پہنچی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بلند شہر کے ایس پی سٹی سریندر ناتھ تیواری نے کہا کہ ملزم نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور قتل کے پیچھے محرکات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ واقعہ نگر کوتوالی علاقے کے دھامیڈا روڈ پر واقع ایک مدرسے کا ہے، جہاں 14سالہ قاتل طالب علم نے 8سالہ معصوم کو چھت پر لے جاکر اینٹوں سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور تفتیش میں مصروف ہے۔

مزید پرھیں:۔ Chains Two Boys in a Madrassa: مدرسہ میں زیرِتعلیم دو طلبا کو زنجیر سے باندھنے کا الزام

ایس پی سٹی سریندر ناتھ تیواری نے بتایا کہ دونوں پڑوسی گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ تاہم قتل کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی ہے۔ فی الحال قاتل سے پوچھ گچھ کے بعد کیس کی تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.