ETV Bharat / bharat

AMU Vice Chancellor on Teachers Day اساتذہ کسی بھی تعلیمی ادارے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، پروفیسر طارق منصور

author img

By

Published : Sep 5, 2022, 9:36 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کے تئیں احترام کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کسی بھی تعلیمی ادارے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔AMU Vice Chancellor on Teachers Day

AMU Vice Chancellor on Teachers Day
اساتذہ کسی بھی تعلیمی ادارے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، پروفیسر طارق منصور

علی گڑھ: یوم اساتذہ کے موقع پر اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ اساتذہ ہمیشہ طلباء کی زندگی اور کیریئر کی تشکیل میں بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں ۔استاد کی مدد کے بغیر کچھ بھی سیکھنا تقریبا ناممکن ہے، چاہے وہ پینٹنگ ہو، لیب میں تجربہ کرنا ہو، یا نئی زبان سیکھنا ہو۔AMU Vice Chancellor on Teachers Day

اے ایم یو شعبہ رابطہ عامہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ اساتذہ کسی بھی تعلیمی ادارے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ پروفیسر منصور نے کہا کہ ڈاکٹر رادھا کرشنن نے دو بار جب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا دورہ کیا، پہلی بار 24 جنوری 1953 کو ہندوستان کے نائب صدر کی حیثیت سے وہ یہاں آئے اور جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کیا اور دوسری مرتبہ 27 فروری 1966 کو انہوں نے بطور صدر جمہوریہ ہند ڈی لٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کی اور جلسہ سے خطاب بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: President Murmu on Teachers Day طلبہ وطالبات میں سائنس اور تحقیق کی دلچسپی پیدا کرنا اساتذہ کی ذمہ داری، صدر جمہوریہ

وائس چانسلر نے انسانی ذہن کی طاقت کو پروان چڑھانے، طلباء میں عزم و حوصلہ پیدا کرنے اور قوم کی تعمیر میں انمول خدمت انجام دینے پر تدریسی برادری کے تئیں ممنونیت کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ یوم اساتذہ بھارت کے پہلے نائب صدر اور دوسرے صدر جمہوریہ ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش (5 ستمبر 1888) کے موقع پر منایا جاتا ہے، جوا ایک بہترین استاد تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.