ETV Bharat / bharat

MP Judicial Exam 2023 آر سی اے کی طالبہ نے ایم پی جوڈیشل سروس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی - اے ایم یو کی طالبہ ایم پی جوڈیشل سروس امتحان پاس

اے ایم یو کی طالبہ کشش قریشی نے مدھیہ پردیش جوڈیشل سروس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے ادارے اور اساتذہ کا نام روشن کیا۔ اس موقعے پر اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کشش قریشی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

آر سی اے کی طالبہ نے ایم پی جوڈیشل سروس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی

author img

By

Published : Feb 22, 2023, 9:34 AM IST

علی گڑھ: ریاست اترپردیش کے علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی ریزیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) کی طالبہ کشش قریشی نے مدھیہ پردیش جوڈیشل سروس امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ مدھیہ پردیش پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ منعقدہ مدھیہ پردیش جوڈیشل سروس سول جج (جونیئر ڈویژن) امتحان 2021 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کشش قریشی کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بطور جج ان کا عہدہ شاندار رہے گا اور وہ اپنے جونیئرز کے لیے ایک مثال بنیں گی۔

مزید پڑھیں: اے ایم یو کی طالبہ نے جے آر ایف میں حاصل کیا صد فیصد نمبر

ریزیڈنشیئل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) کے ڈائریکٹر پروفیسر صغیر انصاری نے کہا کہ کشش قریشی کی کامیابی ان کی لگن، محنت اور اساتذہ و دیگر ماہرین کی مخلصانہ رہنمائی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پِری اور مین امتحانات کے لیے باقاعدہ موک ٹیسٹ سیریز کا انعقاد کیا گیا اور اساتذہ و ریٹائرڈ ججوں کے ذریعے موک انٹرویو کے سیشن منعقد کیے گئے۔ واضع رہے گزشتہ ماہ پہلی مرتبہ اے ایم یو ریزیڈنشیئل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) کے تین طلباء نے جموں و کشمیر پی سی ایس امتحان اور تین طلباء نے یو پی ایس سی امتحان 2021 میں کامیابی حاصل کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.