ETV Bharat / bharat

AMU Professor Suhail Azmi Passed Away اے ایم یو کے پروفیسر سہیل احمد اعظمی کا انتقال - پروفیسر سہیل احمد اعظمی کا انتقال

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے سائیکیاٹری شعبہ کے چیئرمین پروفیسر سہیل احمد اعظمی کا نئی دہلی کے ایک ہسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہو گیا۔ AMU Professor Suhail Azmi Passed Away

اے ایم یو کے پروفیسر سہیل احمد اعظمی کا انتقال

author img

By

Published : Nov 17, 2022, 7:58 PM IST

علی گڑھ: جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سائیکیا ٹری شعبہ کے چیئرمین پروفیسر سہیل احمد اعظمی کا جمعرات کو نئی دہلی کے ایک اسپتال میں دوران علاج انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 64 سال تھی۔ پروفیسر سہیل احمد اعظمی کے انتقال پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی برادری کو پروفیسر سہیل اعظمی کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔ وہ ایک شاندار استاذ تھے، جو اپنے طلباء کی صلاحیتوں پر بہت زیادہ یقین رکھتے تھے۔ ان کی ہر ممکن مدد کرتے تھے۔ ان کی خوش اخلاقی اور ملنساری سے ہر کوئی متاثر ہوتا تھا۔ AMU Professor Suhail Azmi Passed Away

وائس چانسلر نے پروفیسر سہیل اعظمی کے سوگوار کنبے سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ پروفیسر ایم یو ربانی (ڈین فیکلٹی آف میڈیسن) نے کہا کہ پروفیسر سہیل اعظمی نہ صرف اپنے طلباء بلکہ اپنے ساتھیوں کے لیے بھی ایک بہترین رول ماڈل تھے۔ جے این ایم سی میں ان کی خوشگوار موجودگی کو ہم سب یاد رکھیں گے۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ پروفیسم راکیش بھارگو (پرنسپل، جے این ایم سی) نے کہا کہ ایک فیکلٹی ممبر اور ایک سائیکیا ٹرسٹ کے طور پر پروفیسر سہیل اعظمی کی کمی محسوس کی جائے گی۔ ہم اس مشکل گھڑی میں غمزدہ کنبہ کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Abdul Rasheed passed away کشمیر کے معروف خواجہ سرا گلوکار عبدالرشید کا انتقال

واضح رہے پروفیسر سہیل اعظمی سنہ 1992 میں جے این ایم سی میں سائیکیاٹری شعبہ سے بطو لکچرر وابستہ ہوئے تھے۔ 2001 میں ریڈر اور 2009 میں پروفیسر مقرر ہوئے۔ انہوں نے سعودی عرب کے طائف مینٹل ہیلتھ ہسپتال میں بھی کچھ عرصہ تک بطور سائکیاٹرسٹ کام کیا۔ پروفیسر سہیل اعظمی 2015 سے 2018 تک اے ایم یو اکیڈمک کونسل اور 2018 میں یونیورسٹی کورٹ کے رکن رہے۔ انہوں نے 2015 میں انڈین سائیکاٹرک سوسائٹی (سنٹرل زون) کا تارا نائیڈو ایوارڈ حاصل کیا اور متعدد و معیاری جرائد کے لیے حقیقی مقالے لکھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.