ETV Bharat / bharat

ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنل نیشنل ایوارڈ برائے سوشل ایکسیلنس

author img

By

Published : Jul 21, 2021, 10:54 PM IST

تعلیم اور روزگار کے شعبہ میں 16 ممالک اور 120 سے زائد بھارتی شہروں میں بے لوث خدمات انجام دینے والی سماجی تنظیم ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (اے ایم پی) نے اپنی انتھک محنت سے لاکھوں لوگوں کی مدد کی۔

AMP National Award for Social Excellence

اے ایم پی سے وابستہ ممالک اور دنیا کے ہزاروں رضا کار اہم کردار ادا کررہے ہیں جو تنظیم کے صدر عامر ادریسی کی سربراہی میں 13 برسوں سے بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں اور اب اس تنظیم نے ایک اور بڑا قدم اٹھایا ہے۔

نیشنل ایوارڈ برائے سوشل ایکسیلنس
نیشنل ایوارڈ برائے سوشل ایکسیلنس

ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنل نے ملک بھر کی نمایاں اور بہتر کام کرنے والی سماجی تنظیموں اور این جی اوز کو ہر سال نیشنل ایوارڈ برائے سوشل ایکسیلنس دینے کی شروعات کی ہے جس کے پہلے ایڈیشن کی تقریب 15 اگست 2021 کو منعقد ہوگی۔

ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (اے ایم پی) نے اپنے مشن کو آگے بڑھانے اور زمینی سطح پر کام کرنے والی سماجی تنظیم اور کارکنان کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لیے گزشتہ برس این جی او کنیکٹ مہم کی شروعات کی تھی۔

نیشنل ایوارڈ برائے سوشل ایکسیلنس
نیشنل ایوارڈ برائے سوشل ایکسیلنس

اس مہم کے تحت مختلف شہروں میں کام کرنے والی این جی اوز کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جارہا ہے جہاں اے ایم پی، غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کر تعلیم، روزگار اور راحت فراہم کرنے کا کام کر رہی ہے۔

بطور علمی شراکت دار ان تمام این جی اوز کی صلاحیت سازی کر کے ان کے کام میں تیزی لا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ حاصل ہو سکے۔

اے ایم پی پروجیکٹ ہیڈ رزاق شیخ نے کہا کہ اس مہم میں ملک بھر میں 200 سے زیادہ این جی اوز ان کے ساتھ وابستہ ہوچکی ہیں۔

این جی او کنیکٹ ہیڈ فاروق صدیقی کے مطابق اے ایم پی نے ملک بھر کی نمایاں این جی اوز کو ہر سال نیشنل ایوارڈ برائے سوشل ایکسیلنس دینے کی شروعات کی ہے جس کا پہلا ایڈیشن 15 اگست 2021 کو ہو گا۔

یہ ایوارڈ قومی اور ریاستی دونوں سطح پر 3 زمروں تعلیم، روزگار میں مداد اور انسانی خدمات میں مدد کے اعتراف میں دیا جائے گا اس ایوارڈ کے لیے اسی لنک پر نامزدگی کی جاسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.