ETV Bharat / bharat

امت شاہ کا پیر کو گجرات دورہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پیر کے روز اپنی آبائی ریاست گجرات کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر وہ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے علاوہ کچھ دیگر پروگرامز میں حصہ لیں گے۔

امیت شاہ کا پیر کو گجرات دورہ
امیت شاہ کا پیر کو گجرات دورہ
author img

By

Published : Jun 20, 2021, 8:44 AM IST

گجرات بی جے پی کے ترجمان یامال ویاس نے کہا "مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پیر کے روز گاندھی نگر پہنچیں گے۔ ہمیں توقع ہے کہ وہ منگل کی صبح بھی یہاں رہیں گے حالانکہ ابھی اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔"

اطلاعات کے مطابق شاہ پیر کو صبح 10 بجے سرکیج گاندھی نگر شاہراہ (ایس جی روڈ) پر گاندھی نگر کے قریب دو فلائی اوور، ایک وشنودیوی سرکل کے اوپر اور دوسرا کھوراج میں عوام کو وقف کریں گے۔ یہ دونوں فلائی اوورز ایس جی روڈ پر ٹریفک کو بہت حد تک کم کردیں گے۔ گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی اور ڈپٹی سی ایم نتن پٹیل کی بھی تقریب کے دوران موجود ہونے کی توقع ہے۔ اس کے بعد شاہ صبح 11 بجے کلول میں نئے تعمیر شدہ اے پی ایم سی آفس کا افتتاح کریں گے۔

توقع کی جارہی ہے کہ شاہ گاندھی نگر، جو ان کا پارلیمانی حلقہ ہے ، کے ایک ویکسینیشن سینٹر میں بھی موجود رہیں گے تاکہ وہ ویکسینیشن مہم کو آگے بڑھانے میں ترغیب دے سکیں۔ شاہ آدرش سنسد گرام اسکیم کے تحت اپنائے ہوئے دیہات - کولاوڈا اور روپل کا بھی دورہ کریں گے اور اسکولوں میں ہونے والی ویکسینیشن مہموں کی نگرانی کریں گے۔ توقع کی جارہی ہے کہ شاہ اپنے سفر کا اختتام روپل کے شکتی پیٹھ وردہینی ماتا مندر کے دورے کے ساتھ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اَن لاک کے دوران خطرناک ثابت ہو سکتی ہے لاپرواہی: وزارت داخلہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.