بھوپال: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مدھیہ پردیش میں ایم بی بی ایس کے پہلے سال کی ہندی کتابوں کا اجرا کیا۔ اس ریاست نے ملک میں پہلی بار ہندی میں ایم بی بی ایس کی تعلیم کی پہل کی ہے۔ Shah Launches Hindi version of MBBS Course
اس موقع پر وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ آج امت شاہ غریب بچوں کی زندگی میں ایک نئی صبح لائے ہیں، جو میڈیکل کالجوں میں داخلہ لے سکتے تھے، لیکن انگریزی کے جال میں پھنس گئے اور کئی بار امتحان پاس نہیں کرسکے اور چھوڑ گئے۔ اس لیے ہندی کا یہ ایم بی بی ایس کورس ہندی پڑھنے لکھنے والے بچے کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ مدھیہ پردیش ملک کی پہلی ریاست ہے جس نے ہندی زبان میں ایم بی بی ایس کورس شروع کیا ہے۔ ابتدائی طور پر ہندی میں مطالعہ کے لیے 3 مضامین کا انتخاب کیا گیا ہے، جس میں اناٹومی، فزیالوجی اور بائیو کیمسٹری شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: National Security Guard Raising Day امت شاہ نے این ایس جی کو 38ویں یوم تاسیس پر دی مبارکباد