گوہاٹی:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کے روز آسام کو سیلاب سے نجات دلانے کی حکمت عملی تیار کرنے کے لئے حکام کے ساتھ میٹنگ کی۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما نے کہا کہ امت شاہ نے ریاست میں سیلاب کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے بات کی۔
انہوں نے کہا کہ امت شاہ نے ریاست کو سیلاب سے پاک بنانے کے لیے طویل مدتی حل پر زور دیا اور وزارتی اور محکمہ جاتی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ آسام کے آبی وسائل کے وزیر پیوش ہزاریکا نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: Amit Shah and JP Nadda in Assam شاہ، نڈا میگا پارٹی ورکرز میٹنگ میں شرکت کریں گے
یو این آئی