ETV Bharat / bharat

کووڈ 19 سے امریکہ میں 5.36 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک - جان ہاپکنز یونیورسٹی

عالمی وبا کورونا وائرس 'کووڈ19' سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں اس وبا نے انتہائی بدترین شکل اختیار کر لی ہے اور اب تک اس موذی وبا سے 5.36 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

AMERICA COVID UPDATES
کووڈ ۔19 سے امریکہ میں 5.36 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک
author img

By

Published : Mar 17, 2021, 1:32 PM IST

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 5،36،871 اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 95 لاکھ 46 ہزار 663 ہوگئی ہے۔

امریکہ کی نیو یارک نیو جرسی اور کیلیفورنیا جیسی ریاستیں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

صرف نیو یارک میں ہی 49،110 افراد کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں نیو جرسی میں اب تک 23،966 ، کیلیفورنیا میں 56،769 ، ٹیکساس میں 46،651 اور فلوریڈا میں اب تک 32،449 لوگوں نے اپنی زندگیاں گنوائی ہیں۔

اس کے علاوہ الینوائے میں 23،236 ، مشی گن میں 16،805 ، میساچوسیٹس میں 16،688 اور پنسلوانیا میں 24،660 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ملک میں کورونا ویکسی نیشن مہم بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

یواین آئی،

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.