ETV Bharat / bharat

Jamaat e Islami Hind Opposes Ban on PFI سید سعادت اللہ حسینی نے پی ایف آئی پر پابندی کی مخالفت کی

author img

By

Published : Sep 28, 2022, 7:41 PM IST

Updated : Sep 28, 2022, 9:41 PM IST

امیر جماعت اسلامی ہند نے آج کہا کہ جماعت اسلامی ہند پی ایف آئی اور اس سے ملحق تنظیموں پر پابندی لگانے کے حکومت کے فیصلے پر عدم اتفاق کا اظہار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ان تنظیموں کی پالیسیوں سے اختلاف ہو سکتا ہے۔ ہم نے ہمیشہ ان کی کئی حوالوں سے مخالفت کی ہے لیکن یہ کسی تنظیم پر پابندی لگانے اور اس کے کیڈرز کو ہراساں کرنے کا جواز نہیں ہے۔ Jamat e Islami Hind opposes ban on PFI

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: میڈیا کے لیے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ہند نے آج کہاکہ جماعت اسلامی ہند پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور اس سے ملحق تنظیموں پر پابندی لگانے کے حکومت کے فیصلے پر عدم اتفاق کا اظہار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیموں پر پابندی لگانے کا کلچر بذات خود آئین کے ذریعے محفوظ کردہ بنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے اور جمہوری روح اور بنیادی شہری آزادیوں کے خلاف ہے۔Jamat e Islami Hind opposes ban on PFI

انہوں نے کہاکہ لوگوں کو ان تنظیموں کی پالیسیوں سے اختلاف ہو سکتا ہے۔ ہم نے ہمیشہ ان کی کئی حوالوں سے مخالفت کی ہے لیکن کسی تنظیم پر پابندی لگانا اور اس کے کیڈرز کو ہراساں کرنا اس کی وجہ نہیں ہے۔ ملک میں امن و امان برقرار رکھنا پولیس اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ قانون شکنی یا جرم کا ارتکاب کرنے والے فرد کے خلاف قانون کی دفعات کے مطابق مقدمہ چلایا جا سکتا ہے اور ان کے خلاف الزامات کے بارے میں عدالتیں فیصلہ کریں گی جہاں ان افراد کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ تاہم، ناقص اور غیر مصدقہ بنیادوں پر ایک پوری تنظیم پر پابندی لگانا بلا جواز اور غیر جمہوری ہے۔

سید سعادت اللہ نے مزید کہاکہ حالیہ دنوں میں ہم نے بہت سے فرقہ پرست اور بنیاد پرست گروہوں کو کھلے عام نفرت پھیلانے اور تشدد کی دعوت دیتے ہوئے دیکھا ہے۔ یہ گروہ بلاامتیاز کام کر رہے ہیں اور ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔ لہذا، پابندی انتخابی، امتیازی اور متعصب دکھائی دیتی ہے۔ اس سے عوام اور حکومت کے درمیان اعتماد کا فقدان بڑھے گا اور ملک کو غلط پیغام جائے گا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس پابندی کو جلد از جلد ختم کیا جائے۔'

یہ بھی پڑھیں: PFI Statement After Ban ہم پابندی کا فیصلہ قبول کرتے ہیں، پی ایف آئی کا بیان

یو این آئی

Last Updated : Sep 28, 2022, 9:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.