وشاکھاپٹنم: آندھراپردیش کے تروپتی کے رویا اسپتال میں ایمبولنس مافیا کی جانب سے ایک باپ کو اس کے بیٹے کی لاش، موٹرسائیکل پر منتقل کرنے پر مجبور کرنے کے واقعہ کے بعد اسی طرح کا واقعہ کنگ جارج اسپتال وشاکھاپٹنم میں پیش آیا۔ ایک خاتون جس کی شناخت جھانسی کے طورپر کی گئی ہے، نے 21 اپریل کو اسپتال میں بچہ کو جنم دیا۔ بعد ازاں اس کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ ایمبولنس کا ڈرائیور خاتون کے شوہر منوج کے پاس پہنچا اور اس نے انکاپلی ضلع کے پینوگولا دھرمارم گاؤں میں واقع خاتون کے مکان تک چھوڑنے کی پیشکش کی تاہم خاتون کے شوہر منوج نے کہا کہ ان کی خود کی گاڑی ہے جس کے بعد ڈرائیورنے کاغذات ان کے حوالے کیے اور وہاں سے چلا گیا۔ Ambulance Drivers Attack Maternity Patients in Visakhapatnam
مزید پڑھیں:۔ متوفی کو رکشہ کے ذریعہ پوسٹ مارٹم ہاؤس لے جایا گیا
جب یہ خاندان اپنی گاڑی کے قریب پہنچا تو ایک اور ایمبولنس کا ڈرائیور وہاں پہنچا اور اس نے منوج کے ساتھ جھگڑا کیا۔ اس نے منوج سے کہا کہ ایمبولنس گاڑی اسپتال میں زچگی کے بعد گھر جانے والی خواتین کے لیے ہے اور دوسری گاڑی میں ان کو لے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس مسئلہ پر جب منوج اور اس کا خاندان ایمبولنس میں جانے کے لیے راضی نہیں ہوا تو وہاں موجود سکیورٹی گارڈ نے منوج پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں اس کی ناک سے خون بہنے لگا۔ دیگر سیکورٹی اسٹاف نے بھی منوج کے ساتھ جھگڑا کیا جس کے بعد عہدیداروں سے اس سلسلے میں شکایت کے بعد یہ خاندان وہاں سے چلا گیا۔
یواین آئی