ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے 131ویں یوم پیدائش کی تقریبات کا اہتمام ملک بھر میں پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے تعلق سے لوگوں کا کہنا ہے بابا صاحت وہ شخصیت ہیں جنہوں نے ہمارے بھارت کو سب سے بہترین آئین دیا اور ہر بھارتی کو مساوات کا حق دلانے میں اہم رول ادا کیا۔ Ambedkar Jayanti 2022, Celebrations Across India
اتر پردیش کے مرادآباد امبیڈکر پارک میں ہر برس کی طرح اس بار بھی ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش کا جشن منایا گیا اور معاشرے کے لیے بہتر پیغام دیے بہتر کام کرنے والی شخصیتوں کو ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر میں اعزاز سے نوازا گیا، اس موقع پر شہر کی جانی مانی شخصیتوں نے شرکت کی۔
گوتم موریے نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا131 واہ یوم پیدائش منایا جا رہا ہے، ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر جی کا پیغام تھا تعلیم کو حاصل کریں تعلیم ہی انسان کی زندگی کو بدل سکتی ہے۔ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جاسکتا وہ ہمیشہ چاہتے تھے پسماندہ لوگ آگے بڑھنے اور ترقی کریں سبھی کو تعلیم حاصل کرنے کا برابری کا موقع فراہم کیا جائے۔
ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں سماجی ملی مذاہبی سیاسی تنظیموں کی جانب سے جگت سرکل میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ پر گل پوشی کی گئی اور بابا صاحب کو کر خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی محترمہ کنیز فاطیمہ نے کہاکہ' ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے تمام طبقے کے ساتھ انصاف کیا ہے۔ان کا لکھا ہوا ملک کا دستور تمام مذاہب کے عوام کو برابری کا حق دیا ہے۔ ڈاکٹر امبیڈکر کا لکھا ہوا پیارا آئین جیسا کوئی دوسرا آئین کسی ملک کے پاس نہیں ہے۔ تمام مذاہب کے عوام کو برابر کا حق دیا اور ملک میں بھائی چارہ و امن کو برقرار رکھنے کے لیے دستور لکھا ہے۔ بھارت کی سیاست میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی اہیمت کو ملک کا کوئی بھی فرد بدل نہیں سکتا۔ آج ان ہی کے لکھے ہوئے دستور کے بدولت بھارت میں سیکولرزم باقی ہے۔ہم سب کو دستور ہند پر عمل کر نے اور دستور ہند کی حفاظت کر نے کی ضرورت ہے۔'
مزید پڑھیں: