ETV Bharat / bharat

سدھو کا تعلق پاکستان سے ہے، ان کا وزیر اعلیٰ بننا قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے: امریندر - कमर जावेद बाजवा और पाकिस्तान के प्रधान मंत्री इमरान खान के दोस्त

پنجاب کے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد امریندر سنگھ نے نوجوت سنگھ سدھو پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ، ' نوجوت سنگھ سدھو نااہل آدمی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے نوجوت سنگھ سدھو کے نام کے امکان کی مخالفت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ'، جو ایک وزارت صحیح طریقے سے نہیں چلا سکا، وہ ریاست کو کیا چلائیں گے۔'

amarinder singh attack on navjot singh sidhu after resignation
سدھو کا تعلق پاکستان سے ہے، ان کا وزیر اعلیٰ بننا قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے: امریندر
author img

By

Published : Sep 19, 2021, 12:49 AM IST

امریندر سنگھ نے کہا، 'میں اگلے وزیراعلیٰ کے چہرے کے لیے ان کے نام کی مخالفت کروں گا۔ اس کا تعلق پاکستان سے ہے۔ یہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہوگا۔ وہ (پاکستان آرمی چیف) قمر جاوید باجوا اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے دوست ہیں، اگر وہ اگلے وزیراعلیٰ کے طور پر منتخب ہوئے ہیں تو میں مخالفت کروں گا۔'

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ، 'اپنے ملک کی خاطر، میں پنجاب کے وزیراعلیٰ کے لیے ان کے (نوجوت سنگھ سدھو) نام کی مخالفت کروں گا۔ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ان کے دوست ہیں۔ سدھو کا تعلق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوا سے ہے۔ یہ کانگریس پارٹی کا فیصلہ ہے، اگر وہ اسے (نوجوت سنگھ سدھو) پنجاب کا وزیراعلیٰ بناتے ہیں تو میں اس کی مخالفت کروں گا کیونکہ یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے۔'

امریندر سنگھ نے ایک نجی چینل کے ساتھ گفتگو میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر سدھو کو وزیر اعلیٰ بنایا گیا تو وہ پنجاب کا بیڑا غرق کر دیں گے۔

مزید پڑھیں:

پنجاب میں سیاسی ہنگامہ: امریندر سنگھ نے استعفیٰ دیا

انہوں نے یہ تبصرہ ایسے وقت کیا جب کانگریس لیجسلیچر پارٹی کا اجلاس چندی گڑھ میں منعقد ہورہا ہے۔ میٹنگ میں نئے لیڈر کے بارے میں فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا سدھو انہیں وزیر اعلیٰ کے طور پر قبول کریں گے، تو امریندر سنگھ نے نا میں جواب دیا۔ انہوں نے پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ، 'ایک وزارت تو چلا نہیں سکے، ریاست کیا چلائیں گے۔ سب برباد کر دیں گے، ان کی قوت نہیں ہے۔ پوری ریاست کا بیڑا غرق کردیں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.