ایٹا نگر: اروناچل پردیش میں سیکورٹی فورسز نے ترپ ضلع کے نوگلو گاؤں سے ممنوعہ الفا (آئی) کے ایک سرگرم رکن کو گرفتار کیا ہے۔ دفاعی ذرائع نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ اروناچل پردیش پولیس کے ساتھ مل کر آسام رائفلز کی کھونسہ بٹالین نے بدھ کے روز ہند-میانمار کے ساتھ ترپ ضلع کے لاجو کے نوگلو گاؤں میں الفا (آئی) کے ایک رکن کی مشتبہ نقل و حرکت کے بارے میں مخصوص معلومات کی بنیاد پر ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا تھا۔ مشتبہ دراندازی کے راستوں پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔Alpha I member arrested in Arunachal Pradesh
ذرائع کے مطابق کل صبح 6.15 بجے ایک مشکوک شخص کو ہند-میانمار سرحد سے نوگلو گاؤں کی طرف بڑھتے دیکھا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے مشتبہ شخص کو رکنے کو کہا لیکن اس نے قریبی جنگل میں فرار ہونے کی کوشش کی جسے بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وہ الفا (آئی) کا سرگرم رکن ہے۔ وہ میانمار کے ہاچی کیمپ سے آیا ہے اور اس نے بارڈر پوسٹ 162 سے دراندازی کی ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے کہا کہ گرفتار الفا (آئی) کے رکن کی شناخت ’خود ساختہ سارجنٹ میجر بیجو باگتی‘ کے طور پر کی گئی ہے، جو ڈبرو گڑھ کا رہنے والا ہے، جو مبینہ طور پر اروناچل-آسام سرحد کے قریب بالائی آسام کے علاقوں میں پہنچنے کے لیے بین الاقوامی سرحد عبور کرنے کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جس علاقے میں اس وقت بڑے پیمانے پر جبری وصولی کی جا رہی ہے۔ یہ بھی شبہ ہے کہ وہ کالعدم الفا گروپ کے کارندوں (او جی ڈبلیو ) سے جبری وصولی کی رقم لینے جارہاہو۔ اس کی گرفتاری نے اس علاقے میں الفا (آئی) کی غیر قانونی سرگرمیوں کو ایک بڑا دھچکا پہنچایا۔ ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد الفا (آئی) کے گرفتار سرگرم رکن کو مزید کارروائی کے لیے کھونسہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آسام: الفا(آئی) نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی
یو این آئی