ETV Bharat / bharat

Alleged Vandalism at Temple in Kathua: کٹھوعہ کے مندر میں مبینہ طور پر توڑ پھوڑ

کٹھوعہ میں سماج دشمن عناصر کی جانب سے مندر کے اندر مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مقامی لوگوں نے مہان پور کے قریب دھر روڈ کو بلاک کر دیا اور ملزمین کی جلد گرفتاری اور ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔ Temple Vandalized kathua

Temple Vandalized in Kathua
کٹھوعہ کے مندر میں مبینہ طور پر توڑ پھوڑ
author img

By

Published : Jul 12, 2022, 4:37 PM IST

Updated : Jul 12, 2022, 5:06 PM IST

جموں و کشمیر: ضلع کٹھوعہ میں سماج دشمن عناصر کی جانب سے مندر کے اندر مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ضلع کٹھوعہ کی پہاڑی تحصیل مہان پور کی پنچایت دملاڈ کے پالک گاؤں کا یہ معاملہ بتایا جا رہا ہے۔ گاؤں میں واقع شیو مندر میں رکھی ہنومان کی مورتی کے ساتھ شر پسند عناصر نے مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ Temple Allegedly Vandalized

کٹھوعہ کے مندر میں مبینہ طور پر توڑ پھوڑ

اس واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے مہان پور کے قریب دھر روڈ کو بلاک کر دیا اور ملزمین کی جلد گرفتاری اور ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے دھر روڈ کو تقریباً 3 گھنٹے تک بلاک رکھا، جس کے بعد ایس ڈی پی او بلور اروند کمار نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی ایف آئی آر درج کرائی اور شرپسندوں کو جلد پکڑنے کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد ٹریفک بحال ہو سکی۔ Temple Allegedly Vandalized in Jammu

تفصیلات کے مطابق پیر کو ضلع کٹھوعہ کی پہاڑی تحصیل مہان پور کے پالک گاؤں میں مقامی لوگ معمول کے مطابق پوجا کے لئے مندر پہنچے اور انہوں نے دیکھا کہ شیو مندر میں رکھی بھگوان ہنومان کی مورتی مبینہ طور پر جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی تھی۔ جس کے بعد مقامی لوگ مشتعل ہو گئے اور انہوں نے شرپسند عناصر کی طرف سے کی گئی اس حرکت کے بارے میں کٹھوعہ پولیس کو اطلاع دی۔ Temple vandalized in jammu and kashmir

یہ خبر علاقے میں آگ کی طرح پھیل گئی اور بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے اور مشتعل ہجوم مبینہ ٹوٹی ہوئی مورتی کو اپنے ساتھ لے کر دھر روڈ پر پہنچا اور دھر روڈ کو بلاک کرتے ہوئے شرپسندوں کو جلد پکڑنے کا مطالبہ کیا۔ مقامی لوگوں نے دھر روڈ پر تقریباً 3 گھنٹے تک مظاہرہ کیا۔

دوسری جانب ایس ڈی پی او اروند کمار، ایس ایچ او بسوہلی راجندر کھجوریا، ایس ایچ او بلاور سمیت کمار، تحصیلدار رادھیکا سوہن اور دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے۔ اس کے ساتھ ہی مظاہرین میں بی ڈی سی ممبر مہان پور تیجیندر سنگھ گولڈی، بی ڈی سی چیئرمین راج سنگھ، سرپنچ لاملاد شیر سنگھ، سرپنچ مہان پور سونو گپتا، سرپنچ نوشہرہ سرجیت سنگھ، بھارتیہ جنتا پارٹی یوا مورچہ کے صدر شیلیندر سنگھ، ضلع جنرل سکریٹری روشن پنوترا اور دیگر شامل تھے۔

مقامی نوجوانوں نے ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ سے شرپسندوں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ان شرپسند عناصر کو نہیں پکڑا جاتا، احتجاج جاری رہے گا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کچھ شرپسند عناصر ان کے علاقے میں بھائی چارے کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسے واقعات کو روکا جائے۔ Temple vandalized in jammu and kashmir

یہ بھی پڑھیں: Temple Vandalized Noida: نوئیڈا کے مندر میں مبینہ طور پر توڑ پھوڑ

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہنومان کی مورتی کی مبینہ بت حرمتی کرنے والوں کو جلد از جلد پکڑ کر سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے۔ سڑک تقریباً 3 گھنٹے تک جام رہی، دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ اس کے بعد انتظامیہ اور ایس ڈی پی او بلور نے 24 گھنٹے کے اندر شرپسندوں کو پکڑنے کی یقین دہانی کرائی اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی اور شرپسندوں کو جلد پکڑنے کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد ٹریفک بحال ہو سکی۔ Temple vandalized in jammu and kashmir

Last Updated : Jul 12, 2022, 5:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.