ETV Bharat / bharat

Alleged Tampering With National Flag عید میلادالنبی کے موقع پر قومی پرچم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام

author img

By

Published : Oct 10, 2022, 10:46 PM IST

الزام لگایا جا رہا ہے کہ عید میلادالنبی کے موقع پر قومی پرچم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے اشوک چکر کی جگہ تلوار کی تصویر لگا دی گئی۔ واقعے کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ تصویر وائرل ہونے کے بعد ایس ڈی پی او نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ Alleged Tampering With National Flag

عید میلادالنبی کے موقع پر قومی پرچم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام

سیوان: بہار میں ایک بار پھر ترنگے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ تازہ معاملہ ضلع سیوان کا ہے۔ الزام لگایا جا رہا ہے کہ عید میلادالنبی کے موقع پر قومی پرچم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے اشوک چکر کی جگہ تلوار کی تصویر لگا دی گئی۔ واقعے کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ تصویر وائرل ہونے کے بعد ایس ڈی پی او نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔Alleged Tampering With National Flag

سوشل میڈیا پر ترنگے کے جھنڈے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی وائرل ہونے والی تصویر ضلع سیوان کے ایم ایچ نگر تھانہ علاقے کے ارندا گاؤں کا بتایا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ عید میلادالنبی کے موقع پر جلوس کے دوران ایک شخص کے ہاتھ میں ایک متنازعہ جھنڈا ہے۔

واقعے کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ عید میلاد النبی کے موقع پر جلوس نکالا گیا تھا۔ جس میں ترنگا جھنڈا بھی شامل تھا۔ اسی دوران ترنگے جھنڈے میں اشوک چکر کی جگہ تلوار کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی۔ وائرل تصویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ہاتھ میں ترنگا جھنڈا اٹھائے جلوس میں چل رہا ہے۔ اس شخص کے ہاتھ میں نظر آنے والے جھنڈے میں اشوک چکر کی جگہ پر تلوار ہے۔

سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد سیوان کے ایس ڈی پی او اشوک کمار آزاد نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر صارفین مختلف ردعمل دے رہے ہیں۔ اشوک کمار آزاد نے کہا کہ معاملہ نوٹس میں آ گیا ہے اور انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

جانئے کیا ہے ترنگے جھنڈے کا اصول: ملک کی شان اور وقار کے لیے کچھ اصول بنائے گئے ہیں۔ جو کچھ اس طرح ہے:-

ترنگا جھنڈا پھٹا یا گندا نہیں ہونا چاہیے۔

ترنگا پرچم پر کسی قسم کا اشتہار یا تشہیر نہیں ہونا چاہئے۔

قومی پرچم پر کوئی پینٹنگ یا تصویر استعمال نہ کی جائے۔

ترنگا جھنڈا جھکا نہیں رکھنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.