ETV Bharat / bharat

شرجیل امام کی گرفتاری کا ایک برس مکمل - اعلی تعلیم کے لیے وہ بھارت واپس آگئے

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے طالب علم شرجیل امام کی گرفتاری کو ایک برس گزر گئے ہیں۔

all updates about sharjeel imam
all updates about sharjeel imam
author img

By

Published : Jan 27, 2021, 11:06 PM IST

Updated : Jan 28, 2021, 7:02 AM IST

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرے کے دوران مبینہ متنازع تقاریر کے الزام میں شرجیل امام کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج ہے۔ تبھی سے وہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔

انہیں گزشتہ برس 28 جنوری کو دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے بہار کے جہان آباد سے گرفتار کیا تھا۔

دراصل 16 جنوری کو اے ایم یو میں عوامی تقریر کے دوران کی ایک وائرل ویڈیو میں شرجیل امام کو متنازع تقریر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ امام پر الزام ہے کہ انہوں نے شمال مشرقی بھارت کے رابطے کو باقی بھارت سے منقطع کرنے کی بات کی تھی۔ ویڈیو کے مطابق شرجیل امام نے سلی گوڑی کوریڈور یا چکن نیک علاقے میں چکہ جام کرنےکی بات کہی تھی۔

وہیں دہلی کے شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی تحریک کے ابتدائی مرحلے میں شرجیل امام اس کے منتظمین میں شامل رہے ہیں۔

شرجیل امام پر مجرمانہ سازش رچنے، مذہب کی بنیاد پر عوام کے درمیان منافرت کو فروغ دینے سمیت متعدد الزامات عائد ہیں۔ یو اے پی اے سمیت متعدد دفعات کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔ مزید دہلی پولیس نے شمال مشرقی دہلی میں 24 فروری کو متنازع شہریت ترمیمی قانون کے مخالفین اور حامیوں کے درمیان ہوئے پرتشدد تصادم اور فرقہ وارانہ فسادات کے سلسلے میں بھی شرجیل امام کو ملزم بنایا ہے۔

all updates about sharjeel imam
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرے کے دوران مبینہ متنازع تقاریر کے الزام میں شرجیل امام کو گرفتار کیا گیا

دہلی فسادات کیس پر سماعت کرتے ہوئے 5 جنوری 2021 کو دہلی کی کڑکڑ ڈوما کورٹ نے سبھی ملزمین کو عدالتی تحویل میں دوبارہ بھیج دیا۔

اس کے علاوہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے احاطے میں ملک مخالف بیان دینے کے الزام میں قید شرجیل امام کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت ہونا ہے۔ ویڈیو کے مطابق شرجیل امام نے سلی گوڑی کوریڈور یا چکن نیک علاقے میں چکہ جام کرنےکی بات کہی تھی۔

شرجیل امام کی گرفتاری کے بعد سے ملک بھر کی ملی و سماجی تنظیمیں مسلسل ان کی رہائی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جامعہ ملیہ اسلامیہ، جے این یو اور دیگر طلبہ تنظیموں نے بھی ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

شرجیل امام کون ہیں؟ ان کی تعلیمی سرگرمیوں پر ایک نظر

شرجیل امام کا بچپن پٹنہ میں گزرا اور وہیں رہ کر دسویں تک سینٹ زیویئرز اسکول پٹنہ سے انہوں نے تعلیم حاصل کی۔

شرجیل امام نے دسویں کے بعد دہلی آگئے اور وسنت کنج میں واقع دہلی پبلک اسکول میں داخلہ لیا۔

اس کے بعد شرجیل نے بی ٹیک کے لیے مہاراشٹر میں واقع آئی آئی ٹی ممبئی میں داخلہ لیا۔ وہاں سے انہوں نے کمپیوٹر سائنس سے بی ٹیک کیا۔ اس کے بعد انہوں نے آئی آئی ٹی ممبئی سے ہی ایم ٹیک کیا۔

شرجیل نے آئی آئی ٹی ممبئی میں کچھ دن کے لیے اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر تدریسی خدمات بھی انجام دیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی جگہوں پر کام کیا۔

آئی آئی ٹی ممبئی سے ایم ٹیک کے بعد شرجیل کو ڈینمارک میں نوکری مل گئی اور اس دوران شرجیل کو ہر مہینے 10 ہزار 650 امریکی ڈالر ملنے لگا اور ان کی زندگی بہت اچھی گزرنے لگی لیکن اس دوران شرجیل کا دل نوکری میں نہیں لگا اور مزید اعلی تعلیم کے لیے وہ بھارت واپس آگئے۔

وہاں سے آنے کے بعد انہوں نے جے این یو میں علوم تاریخ میں ماسٹرز کے لیے اپلائی کیا۔ علوم تاریخ سے انہوں نے ایم اے کیا، پھر انہوں نے پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا اور ابھی وہ جے این یو کے پی ایچ ڈی اسکالر ہیں۔

جے این یو میں تعلیم کے دوران شرجیل لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے مختلف پروگراموں سے جڑے رہے اور طلبا یونین کی سرگرمیوں میں لگے رہے، اسی دوران شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران متنازع تقریر کے الزام میں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

Last Updated : Jan 28, 2021, 7:02 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.