نئی دہلی: کانگریس صدر کے عہدے کے لیے 17 اکتوبر کو ہونے والے انتخاب کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں تفصیلی جانکاری دیتے ہوئے کانگریس کے الیکشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج مدھوسودن مستری نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں کو بیلٹ بکس اور بیلٹ پیپرز کے نمونے دکھائے۔Congress Presidential Poll
انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر کے عہدے کے لیے تمام انتخابی عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور ووٹنگ کیسے ہونی ہے اس کا نمونہ 15 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ 'نمبر بیلٹ بکس پر پڑے ہیں۔ خالی بیلٹ بکسوں کو کانگریس کے ریاستی ہیڈکوارٹر بھیجنے سے پہلے الیکشن ایجنٹس کے سامنے سیل کر دیا جائے گا۔ سیل شدہ ڈبوں کی مہر کی پٹیوں پر تین ایجنٹوں کے دستخط ہوں گے۔ مہر کی پٹی پر کانگریس الیکشن 2022 لکھا جائے گا اور پٹی نہیں کھولی جا سکتی، اسے صرف چھری سے کاٹا جا سکتا ہے۔ ووٹ ڈالتے وقت ووٹر کی انگلی پر مارکر لگایا جائے گا اور انگلی پر مارکر کے نشان کو نہیں مٹایاجاسکتا۔
مستری نے کہا کہ کانگریس کے انتخابات شفاف طریقے سے اور خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوں گے۔ اس کے عمل میں کوئی شک نہیں، اس لیے ووٹنگ سے متعلق تمام بکس، بیلٹ پیپرز وغیرہ سب میڈیا کے سامنے پیش کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Congress Presidential Election کانگریس کے نئے صدر کا فیصلہ ووٹنگ سے ہی کیا جائے گا
یواین آئی