ای ٹی وی بھارت نے لکھنؤ کے دیانت الدولہ کربلا کا جائزہ لیا جہاں پر تعزیہ دفن کرنے کے لیے ہزاروں گڈھے کھودے گئے ہیں، صاف صفائی کا اہتمام کیا گیا ہے، پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے، جگہ جگہ پر کوویڈ گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی بھی ہدایت کے لیے اشتہارات لگائے گئے ہیں۔
سبھی تعزیہ داران سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی قسم کے خلفشار یا افواہوں پر دھیان نہ دیں بلکہ پر امن طریقے سے تعزیہ دفن کر کے گھر واپس جائیں۔
مزید پڑھیں:۔ گیا: محرم کے پیش سکیورٹی کے سخت انتظامات
ہم آپ کو بتا دیں گے لکھنؤ کے دیانت الدولہ کربلا میں ہر برس ہزاروں تعزیئے دفن کیے جاتے ہیں۔ یہاں پر تعزیوں کے آنے کا سلسلہ صبح سے شروع ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ حسین آباد، بالا گنج، مڑیاوں، عالم باغ اور اکبر نگر کربلا میں بڑی تعداد میں تعزیہ دفن کیے جاتے ہیں، جہاں پر سبھی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔