پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج آل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس نے پی آر آئیز کے لئے ایک تربیتی پروگرام منقعد کیا۔ ضلع پلوامہ کے ٹاؤں ہال میں منعقد اس تربیتی پروگرام میں ضلع پلوامہ کے محتلف سیاسی جماعتوں کے پنچوں، سر پنچوں اور بی ڈی سیز نے شرکت کی۔ بتا دیں کہ آل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس ایک غیر سیاسی جماعت ہے۔ اس موقع پر ضلع کے محتلف علاقے کے پنچوں، سرپنچوں، بی ڈی سیز نے خطاب کیا اور اپنے درپیش مسائل کو اجاگر کیا اور انتظامیہ کے ساتھ ساتھ آل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس کے سربراہ انیل شرما سے اپیل کی کہ وہ ان کے مسائل کا ازالہ کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے تاکہ وہ عوام کی خدمات کرنے اپنا کلیدی کردار ادا کرسکیں۔
اس موقع پر انیل شرما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے آئے ہیں اور ہم پوری کوشش کریں گے۔ لوگوں کے مسائل کے ساتھ ساتھ پی آر آئیز کے مسائل کو بھی حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ محبت رکھتے ہے اور ہم ان کے گھر گھر جاکر ان کے مسائل کو جانے کی کوشش کریں گے اور حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ انیل شرما نے کہا کہ جموں وکشمیر میں منشیات کے خلاف ہم سب کو ایک ہونا چاہئے تاکہ ہم اپنے نوجوانوں کو محفوظ رکھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کی سبھی سول سوسائٹیز کے ساتھ منسلک افراد کو آگے آنا چاہئے اور ہم بھی ان کے ہمراہ منشیات خلاف اپنی آواز بلند کریں گے تاکہ نوجوان نسل منشیات کی لت سے محفوظ رہ سکے۔