ETV Bharat / bharat

مظفر نگر: آل انڈیا متحدہ محاذ تنظیم نے تریپورہ تشدد واقعہ کے خلاف مظاہرہ کیا - سب کا ساتھ سب کا وکاس

آل انڈیا متحدہ محاذ تنظیم نے تریپورہ تشدد واقعہ کی سخت مذمت کی ہے، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعرہ دیا تھا لیکن تریپورہ میں ایک مخصوص طبقے کے خلاف تشدد کیوں ہو رہا ہے؟

آل انڈیا متحدہ محاذ تنظیم
آل انڈیا متحدہ محاذ تنظیم
author img

By

Published : Nov 1, 2021, 7:42 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلیکٹریٹ دفتر کے باہر آل انڈیا متحدہ محاذ تنظیم کے کارکنان اور عہدیداران نے تریپورہ تشدد واقعہ کے خلاف مظاہرہ کیا اور ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

آل انڈیا متحدہ محاذ تنظیم نے تریپورہ تشدد واقعہ کی سخت مذمت کی ہے، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعرہ دیا تھا لیکن تریپورہ میں ایک مخصوص طبقے کے خلاف تشدد کیوں ہو رہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ مین اسٹریم میڈیا میں اس واقعہ کو کوئی خاص جگہ نہیں دی جا رہی ہے، وہاں پر مساجد، گھروں اور دوکانوں کو نذرآتش کیا گیا لیکن ملک کے وزیراعظم خاموش ہیں۔

ل انڈیا متحدہ محاذ تنظیم

مزید پڑھیں:۔ 'حکومت تریپورہ میں تشدد کرنے والی تنظیموں کے خلاف سخت ترین کارروائی کرے'

مظاہرین نے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو گرفتار کرکے جیل میں ڈالا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات ملک میں امن و امان کو خراب کرتے ہیں اور اس طرح کے واقعات کو فوری طور سے روکا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.