ETV Bharat / bharat

یکساں سول کوڈ غیر آئینی اور ناقابل عمل: مسلم پرسنل لا بورڈ - यूनिफॉर्म सिविल कोड

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے یکساں سول کوڈ کو غلط قرار دیا ہے۔ بورڈ کے کارگزار جنرل سیکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ یونیفارم سول کوڈ غیر آئینی اور ناقابل عمل ہے۔

all india muslim personal law board statement on uniform civil code
یکساں سول کوڈ غیر آئینی اور ناقابل عمل: مسلم پرسنل لا بورڈ
author img

By

Published : Jul 26, 2021, 1:33 PM IST

ملک کے مسلمانوں کی سب سے بڑی تنظیم آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے یکساں سول کوڈ کے حوالے سے ایک اہم بیان جاری کیا ہے۔ بورڈ کے کارگزار جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے ہفتہ کے روز اے آئی ایم پی ایل بی کے آفیشل پیج پر دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ اللہ نے ہمیں ایک ایسے ملک میں پیدا کیا ہے جو بہت ساری خوبیوں سے لبریز ہے۔ اس ملک میں مختلف مذاہب اور مختلف تہذیبوں سے وابستہ افراد بستے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب صدیوں سے محبت اور انسانیت کے ساتھ ایک دوسرے کی سکھ دکھ میں زندگی گزارتے آئے ہیں۔

اس دوران، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے بی جے پی پر ماحول خراب کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں یکساں سول کوڈ لانے کی بات کی جارہی ہے، جو بنیادی مسائل سے توجہ بھٹکانے والی بات معلوم پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکساں سول کوڈ غیر آئینی اور ناقابل عمل ہے۔

مسلمان قرآن و حدیث کا پابند

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ جو مسلم قرآن و حدیث میں بتایا گیا ہے مسلمان اس پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اس بات کا اختیار نہیں ہے کہ وہ قرآن شریف اور حدیث کے احکام کو بدل ڈالے۔

مولانا نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں میں سود کا لین دین ہرگز جائز نہیں ہے اور اس چیز سے مسلمان پرہیز کرتا ہے۔ انہوں نے جوئے اور شراب کی بھی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک مسلمان نہ شراب کی خرید یا فروخت کرسکتا اور نہ ہی وہ جوئے میں کسی قسم کا لین دین کرسکتا ہے کیونکہ اس کو دین اسلام نے حرام قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی بہت سی چیزیں کامن سول کوڈ میں آئیں گی جو شریعت سے متصادم ہوں گی۔ شریعت مرد کو انصاف کی شرط کے ساتھ ایک سے زیادہ شادی کرنے کی اجازت دیتی ہے اور یکساں سول کوڈ میں اس کی ممانعت ہوگی۔ شریعت میں مردوں کو طلاق دینے کا حق دیا گیا ہے، جس میں اگر دونوں کی رضامندی ہوجائے تو رسوائی کے بغیر عورتوں کا بھی فائدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامن سول کوڈ میں مرد کے ہاتھ سے طلاق کا حق چھین لیا جائے گا اور یہ اختیار عدالت میں جائے گا، جس میں کافی وقت لگتا ہے۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے مسلمانوں کے ایسے ہی بہت سارے معاملات کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ کامن سول کوڈ مسلمانوں کے لیے شرعی اعتبار سے بالکل بھی درست نہیں ہوگا۔

ملک میں مذہبی آزادی حاصل

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ ملک میں سبھی کو اپنے مذہب پر عمل پیرا ہونے کا پورا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کامن سول کوڈ پر عمل درآمد ہوتا ہے تو لوگوں کے جو بنیادی حقوق ہیں وہ اس سے محروم ہوجائیں گے۔ اس میں صرف مسلمان ہی نہیں، بلکہ سبھی قوموں کے لوگ شامل ہیں۔

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے ہفتہ کی شب جاری کردہ اپنے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ اگر ملک میں کامن سول کوڈ نافذ کیا گیا تو یہ مسلمانوں کے لیے شرعی اعتبار سے اور ملک کے لیے دستوری نقطہ نظر غلط اور نا قابل قبول ہوگا۔

یکساں سول کوڈ نقصان دہ

مولانا سیف اللہ رحمانی نے کامن سول کوڈ پر کہا کہ اس کے فوائد تو ناقابل فہم ہیں، لیکن اس کے نقصانات زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون سے ملک کے اتحاد کو چوٹ پہنچے گی اور لوگوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں قانون کے مطابق ہمیں اپنے مذہب اور تہذیب پر عمل کرنے کی مکمل اجازت ہے۔ اگر کامن سول کوڈ پر عمل درآمد ہوتا ہے تو پھر قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔ جس کی وجہ سے لوگوں میں بغاوت کا جذبہ پیدا ہوگا اور ہمارے ملک کی دنیا بھر میں بدنامی ہوگی۔

مزید پڑھیں:

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ کامن سول کوڈ کا فائدہ ایک پائی نہیں ہے، اس کے نقصانات بہت ہیں۔ اس سے لوگوں کے جذبات بھڑکیں گے۔ لوگوں یہ محسوس کریں گے کہ ان سے ان کی شناخت چھینی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامن سول کوڈ سے اندیشہ یہ ہے کہ کہیں لوگ پھر سے بگھراؤ کی طرف نہ چلے جائیں۔

حکومت سے اپیل

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اس ارادے سے باز آنا چاہیے۔ ہمارا ملک ایک بڑا ملک ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے۔ مختلف مذاہب اور تہذیبوں کے لوگ یہاں بستے ہیں۔ انہوں کہا کہ ہمارے ملک کا مسئلہ کامن سول کوڈ نہیں بلکہ بے روزگاری، مہنگائی، نوجوانوں کی تعلیم اور صحت اور بگڑتا ہوا نظام ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.