ETV Bharat / bharat

75th Independence Day: یوم آزادی پر تقریبات کا اہتمام کریں، ملی کونسل - جنگ آزادی کی 75ویں سالگرہ

آل انڈیا ملی کونسل بہار کے کارگزار جنرل سکریٹری مولانا محمد نافع عارفی کا کہنا ہے کہ آج جب کہ ہم آزادی کی 75ویں سال گرہ منارہے ہیں، مناسب ہوگا کہ آئین کے اندر تفویض کردہ اختیارات اور ملک کے اندر جمہوری نظام پر جو مختلف صورتوں میں قدغنیں لگائی جارہی ہیں، اس کا بھی ذکر کیا جائے۔ ہم محض یوم آزادی کا جشن نہ منائیں، بلکہ اپنے حقوق کی بازیابی کے ساتھ برابر کی حصہ داری بھی طلب کریں۔ 75th Year of Independence Day of India

جنگ آزادی کی 75ویں سالگرہ پر آزادی کی تقریبات کا اہتمام کریں:ملی کونسل

author img

By

Published : Aug 1, 2022, 10:16 PM IST

پھلواری شریف: آل انڈیا ملی کونسل بہار کے کارگزار جنرل سکریٹری مولانا محمد نافع عارفی نے کہا کہ ہمارا ملک اپنی آزادی کی75ویں سال گرہ منانے جارہا ہے، یوم آزادی کی مناسبت سے ہرسال یوم آزادی تقریبات کا اہتمام سرکاری اورغیر سرکاری سطح پر کیا جاتا ہے، آل انڈیا ملی کونسل نے بھی 75ویں سال گرہ کے موقع پر”یوم آزادی تقریبات“کو بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ All india milli council bihar on independence day

انہوں نے کہا کہ آج جب کہ ہم آزادی کی 75ویں سال گرہ منارہے ہیں، مناسب ہوگا کہ آئین کے اندر تفویض کردہ اختیارات اور ملک کے اندر جمہوری نظام پر جو مختلف صورتوں میں قدغن لگائی جارہی ہے، اس کا بھی ذکر کیا جائے۔ ہم محض یوم آزادی کا جشن نہ منائیں، بلکہ اپنے حقوق کی بازیابی کے ساتھ برابر کی حصہ داری بھی طلب کریں۔ اس لیے75ویں سال گرہ ان نکات کو ملحوظ رکھتے ہوئے پورے اہتمام کے ساتھ منایا جائے۔ ہم اپنے اپنے اسکولوں، مدرسوں، کالجوں میں ماہ اگست کی کسی بھی تاریخ کو بھارت کی آزادی اور مجاہدین آزادی کے کردار نیز جنگ آزادی میں ہند و مسلم اتحاد وغیرہ جیسے عنوان پر پروگرام منعقد کریں۔ چھوٹے بڑے سیمینار اورسمپوزیم کرائے جائیں اوراس مناسبت سے اپنے اپنے علاقے کے مجاہدین آزادی اورشہدائے وطن پر ڈِس پَلے شائع کرنے کا اہتمام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ آزادی میں ہندومسلم اتحاد ہی کامیابی کی کلید ثابت ہوئی، قومی اتحاد کے نتیجے کے اعتبار سے حصول آزادی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ اسی طرح1857ء کا عظیم انقلاب بھی ہمارے قومی اتحاد کی بہترین مثال ہے۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اس ملک میں صدیوں سے ہندومسلم پیار ومحبت، امن و شانتی اور بھائی چارے کے ساتھ رہتے آئے ہیں، لیکن افسوس کہ اس اخوت وبھائی چارہ کو گزشتہ چند سالوں میں بڑا نقصان پہونچایا گیا ہے، اس ملک کا مزاج رہا ہے کہ ہر ایک کو یہاں کی زمین نے فراخ دلی کے ساتھ قبول کیاہے، اسی مزاج و مذاق کو بدلنے کی کوششیں کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ No holiday on Independence Day: یوم آزادی پر اترپردیش میں تعطیل نہیں ہوگی: ریاستی حکومت

مولانا نے کہا کہ ہندو احیاء پسند تنظیمیں اپنے نظریات ملک پر تھوپنے کی جدوجہد کررہی ہے، جس میں وہ کسی حد تک کامیاب بھی ہوئی ہیں، یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اس ملک پر صرف ایک خاص طبقے کا حق ہے، مسلمانوں کا اس ملک میں کوئی حق نہیں ہے، دوسری طرف ہمارا طرز عمل اور المناک رویہ یہ رہا ہے کہ ہم نے اپنے اسلاف کے تاریخی خدمات اور کارناموں کو خود ہی فراموش کر بیٹھے ہیں، ہماری نئی نسل اپنے اسلاف کی قربانیوں اور جنگ آزادی میں ان کے کارناموں سے ناواقف ہے، جو ہمارے لیے اور اس ملک کے لیے لمحہءفکریہ ہے۔ اخیر میں گزارش یہ ہے کہ آزادی سے متعلق تقریبات کی رپورٹیں اور تصاویر ہندی، اردو، انگریزی اخبارات میں شائع کرائی جائیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.