ETV Bharat / bharat

اے ایم یو ملک کی ٹاپ۔10 یونیورسٹی میں شامل

author img

By

Published : Sep 10, 2021, 6:14 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی مجموعی رینکنگ میں نمایاں طور سے بہتری کی ہے اور سات مقامات اوپر ہوکر اب نیشنل انسٹیٹیوشنل رینکنگ فریم ورک (این آئی آر ایف) 2021 میں ملک میں دسویں مقام پر ہے۔ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے گزشتہ روز ایک ورچوئل تقریب میں اس این آئی آر ایف کی درجہ بندی 2021 کی لسٹ جاری کی تھی۔

aligarh muslim university rank 10th in NIRF ranking
اے ایم یو ملک کی ٹاپ۔10 یونیورسٹی میں شامل

کووڈ وبا کے چیلنجوں کے باوجود علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) اپنے صدی سال میں اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور اعلی تعلیم اور ملک کی تعمیر کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دے رہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

نیشنل انسٹیٹیوشنل رینکنگ فریم ورک 2021 میں اے ایم یو کو ملک میں دسویں مقام پر آنے پر طلبہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ این آئی آر ایف کی 2021 کی رینکنگ میں ملک کے دس اعلی تعلیمی اداروں میں تین تعلیمی ادارے ایسے ہیں جس کو ہمیشہ نشانہ بنایا جاتا ہے۔

چاہیں وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ہو، جامعہ ملیہ اسلامیہ ہو یا جواہر لال نہرو یونیورسٹی ہو یہاں کے طلبہ کو یہاں کی تعلیم کو یہاں کے نظام کو ہمیشہ نشانہ نہ بنایا جاتا ہے۔ باوجود اس کے اللہ کا شکر ہے ہماری یونیورسٹی نے دسواں مقام حاصل کیا ہے۔

اے ایم یو طلبہ نے کہا اگر ہمیں نشانہ نہ بنایا جائے ہمیں تعلیم حاصل کرنے کے لئے سکون کا ماحول فراہم کیا جائے تو ہم اپنی یونیورسٹی کی رینکنگ کو اور بہتر کر سکتے ہیں۔

وہی طلبہ نے حکومت سے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں آئی آئی ٹی کیمپس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ریاست اتر پردیش ملک کی ایک بڑی ریاست ہے، جہاں اچھی خاصی آبادی ہے۔ صرف بنارس اور کانپور میں ہی آئی آئی ٹی ہے اس لیے علی مسلم یونیورسٹی میں بھی ایک آئی آئی ٹی کیمپس کھولنا چاہیے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے اس سال مختلف شعبوں میں بھی اپنی رینکنگ بہتر کی ہے اور فیکلٹی آف لاء گزشتہ سال کے مقابلے دو پوزیشن آگے بڑھی ہے اور این آئی آر ایف کی تازہ ترین رینکنگ 2021 میں اسے ملک میں گیارہواں بہترین شعبہ قرار دیا گیا ہے۔ 2015 میں این آئی آر ایف کی ابتدا ہونے کے بعد سے فیکلٹی آف لاء کی یہ اب تک کی سب سے بہتر رینک ہے۔

اے ایم یو کے اگریکلچر شعبہ میں تین پوزیشنوں کی بہتری ہوئی ہے اور اب وہ بھارت میں تیرہویں مقام پر ہے۔ میڈیکل کالجوں میں اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کو ملک کے 15 ویں ممتاز ترین اداروں میں جگہ دی گئی ہے۔ جبکہ اے ایم یو کے ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج کو پہلی بار رینک ملا ہے اور اسے 26 ویں مقام پر رکھا گیا ہے۔

انجینئرنگ ڈسپلن میں بھی اے ایم یو کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی رینکنگ پچھلے سال کی این آئی آر ایف رینکنگ کے مقابلے چار پوزیشن بہتر ہوئی ہے اور اب وہ ملک میں 35 ویں پوزیشن پر ہے۔

اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اس حصولیابی پر اسٹاف، موجودہ و سابق طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا یہ انتہائی فخر کی بات ہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک (این آئی آر ایف) یونیورسٹی رینکنگ 2021 کی طرف سے اے ایم یو کو ملک کے 10 ممتاز یونیورسٹیوں میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے ایم یو کی رینکنگ کمیٹی اور انٹرنل کوالٹی ایشورنس سیل (آئی کیو اے سی) رینکنگ کے لئے ڈاٹا جمع کرنے کے لئے انتھک محنت کرتے رہے ہیں اور ان کی سنجیدگی اور لگن قابل تعریف ہے۔

پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ اے ایم یو نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ یہ ہندوستان کے ممتاز اداروں میں سے ایک ہے اور تدریس و تعلیم، تحقیق اور آؤٹ ریچ سرگرمیوں میں ملک کی بہتری کے لئے نمایاں حصہ داری نبھا رہا ہے۔

‏اے ایم یو رینکنگ کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر سالم بیگ نے کہا مختلف شعبوں اور معیارات میں درجہ بندی میں اس طرح کی بہتری طلبہ اور اسٹاف کی مرکوز کوششوں کے بغیر ممکن نہیں تھی۔

مزید پڑھیں:

جامعہ ملیہ اسلامیہ ملک کی ٹاپ 10 یونیورسٹیز میں شامل

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ نے اے ایم یو کی دسویں رینک آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں آئی آئی ٹی کیمپس کو کھولے جانے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.