علی گڑھ: ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع ایک مسجد کو ہولی کے تہوار کے پیش نظر ترپال سے ڈھانپ دیا گیا ہے، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اس پر رنگ نہ لگے۔ ہولی کے موقع پر پولیس انتظامیہ کی ہدایت پر امن و امان کو برقرار رکھنے کے مقصد سے علی گڑھ کے حساس ترین چوراہے پر واقع عبدالکریم مسجد کو رات کے وقت ترپال سے ڈھانپ دیا گیا ہے تاکہ ہولی کے دوران شرپسند عناصر مسجد پر رنگ نا پھینکے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ چند سالوں کی طرح ہولی کے موقع پر حساس علاقے کی مساجد کو بھی رات کے وقت ترپال سے ڈھانپ دیا گیا ہے تاکہ ہولی کی وجہ سے کوئی بھی مسجد پر رنگ نہ ڈالے سکے۔ مسجد حلوائیاں کے متولی حاجی محمد اقبال نے بتایا کہ انتظامیہ کی ہدایت پر ہم مسجد کو ترپال سے ڈھانپ دیتے ہیں تاکہ کوئی بھی مسجد میں رنگ یا گندگی نہ پھینک سکے۔
ایک رہائشی عقیل پہلوان نے کہا کہ جب سے اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت آئی ہے، تقریباً چھ سے سات سال سے مسجد کو ڈھانپا جا رہا ہے، انتظامیہ کی مدد سے ہم مسجد کو ڈھانپتے ہیں تاکہ کوئی رنگ یا گندگی نہ پھینکے۔ بتادیں کہ ہولی تہوار کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔ لوگوں میں جوش و خروش کا احساس ہے کیونکہ وہ اپنے دوستوں اور کنبہ کے ساتھ رنگوں کے تہوار میں شامل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ہولی کا تہوار جامعیت اور انسانیت کے جذبے کا جشن مناتا ہے اور برصغیر پاک و ہند میں موسم بہار کے آغاز کا اعلان کرتا ہے۔ یہ تہوار برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے اور دو دنوں تک منایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Aligarh's Halwaiyan mosque covered due to Holi: علی گڑھ میں ہولی کے سبب مسجد کو ڈھک دیا گیا