ETV Bharat / bharat

لکھنو کا علی میاں حج ہاؤس کووڈ ہسپتال میں تبدیل

اترپردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے لکھنؤ کے علی میاں حج ہاؤس کو کووڈ ہسپتال میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ آج وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 255 بیڈ کے ہسپتال کا معائنہ کیا۔

لکھنو کا علی میاں حج ہاؤز کووڈ ہسپتال میں تبدیل

author img

By

Published : May 11, 2021, 8:36 PM IST

دارالحکومت لکھنؤ کے سروجنی نگر میں واقع علی میاں میموریل حج ہاؤس کو 255 بستروں پر مشتمل کووڈ 19 ہسپتال میں تبدیل کیا گیا ہے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حج ہاؤس پہنچ کر ہسپتال کا معائنہ کیا۔

لکھنو کا علی میاں حج ہاؤز کووڈ ہسپتال میں تبدیل

کووڈ 19 ہسپتال کا معائنہ کرنے کے بعد وزیر دفاع نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی کے کووڈ 19 پر قابو پانے کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی وبائی امراض پر قابو پانے کے لئے بہت محنت کر رہے ہیں۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ ہم جلد ہی اس وبا سے چھٹکارا حاصل کرلیں گے۔

کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کو آسانی سے ہسپتال میں داخل کرنے کے لیے ڈی آر ڈی او اور ایچ اے ایل کے تعاون سے ریاست میں متعدد ہسپتال تعمیر کیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ہماری سرکار یوپی کے سبھی 75 اضلاع میں کورونا مریضوں کے لئے ہسپتال اور آکسیجن پلانٹ لگا رہی ہے۔ اس کام میں پی ایم کیئر فنڈ، سی ایم کیئر فنڈ اور ڈی آر ڈی او کی مدد لی جا رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ لکھنؤ کے حج ہاؤس ہسپتال میں 255 بیڈ ہیں۔ اس کے علاوہ 25 وینٹیلیٹر کے ساتھ ہی 100 بستروں پر مشتمل ایچ این ایف سی بنائے گئے ہیں۔ ڈی آر ڈی او نے لکھنؤ کے شہید پتھ واقع اودھ شلپگرام میں 500 بستروں پر مشتمل کووڈ 19 ہسپتال تیار کیا ہے جس میں مریضوں کا داخلہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.