ETV Bharat / bharat

اکشے- ٹوئنکل کورونا مریضوں کی مدد کے لئے آگے آئے - etv bharat urdu news

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اور ان کی اہلیہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کورونا مریضوں کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں اور کورونا کے خلاف جنگ میں اپنا تعاون دینے کی پیشکش کی ہے۔

اکشے-  ٹوئنکل کورونا مریضوں کی مدد کے لئے آگے آئے

author img

By

Published : Apr 28, 2021, 2:31 PM IST

پورے ملک میں کورونا کی دوسری لہر نے کہرام برپا کررکھا ہے۔ ادھر بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات لوگوں کی مدد کے لئے آگے آرہی ہیں۔ ایسے میں اکشے کمار اور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ بھی کیسے پیچھے رہ سکتے، وہ بھی کورونا کے خلاف جنگ میں اپنا تعاون دینے کے لئے آگے آئے ہیں۔

ٹوئنکل کھنہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ایک بہت اچھی خبر ہے کہ لندن ایلیٹ ہیلتھ کے ڈاکٹر درشنکا پٹیل اور ڈاکٹر گووند بنکانی دیوک فاؤنڈیشن کے ذریعہ 120 آکسیجن کنسٹریٹرز عطیہ کررہے ہیں۔ وہیں میں نے اور اکشے کمار نے 100 آکسیجن کنسٹریٹرز کا بندوبست کیا ہے۔ اب ہمارے پاس کل 220 آکسیجن کنسٹریٹرز ہوگئے ہیں۔ رہنمائی کا شکریہ۔ آئیے سب اپنا تعاون دیتے ہیں’’۔

اس سے قبل ٹوئنکل کھنہ نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’براہ کرم، مجھے تصدیق شدہ، قابل اعتماد اور رجسٹرڈ این جی اوز کے بارے میں معلومات فراہم کریں جو 100 آکسیجن کنسٹریٹرز (فی منٹ 4 لیٹر آکسیجن کی فراہمی کرنے والے) دینے میں مدد کرسکیں۔ یہ کنسٹریٹرز براہ راست برطانیہ سے ان تک پہنچائے جائیں گے‘‘۔

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.