ETV Bharat / bharat

مرکزی وزارت ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر اختر حنیف کا انتقال - متاثرہ متوفی شخص

مرکزی وزارت ٹرانسپورٹ کے ڈائیرکٹر اور نتن گڈکری آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اختر حنیف کا دہلی کے ویمہنس نیاتی ہستپال نہرو نگر میں کووڈ 19 کی وجہ سے آج صبح پانچ بجے انتقال ہو گیا۔

اختر حنیف
اختر حنیف
author img

By

Published : Apr 24, 2021, 3:38 PM IST

اختر حنیف 59 سال کے تھے۔ وزارت تعلیم حکومت ہند کے جوائنٹ سکریٹری اکرام رضوی نے ان کی نماز جنازہ اور تدفین میں تعاون کے لیے سکریٹری جمعیۃ علماء ہند مولانا نیاز احمد فاروقی سے رابطہ کیا۔

چنانچہ ان کی ہدایت پر مولانا ضیاء اللہ قاسمی اور مولانا عظیم اللہ صدیقی نے مرحوم کے اہل خانہ سے رابطہ اور باہمی رابطہ کے ذریعہ ان کی لاش دفتر جمعیۃ علماء ہند نئی دہلی کے احاطے میں لائی گئی جہاں جمعیۃ علماء ہند کے سینئر آرگنائزر اور امام و خطیب مسجد عبدالنبی کی امامت میں نماز ادا کی گئی۔

نماز میں ان کے دفتر کے سینئر افسران اور جمعیۃ علماء ہند سے مولانا ضیاء اللہ قاسمی، مولانا عظیم اللہ صدیقی، مولانا یٰسین جہازی سمیت بڑی تعداد میں ذمہ داران شریک ہوئے۔ تدفین دہلی گیٹ قبرستان میں ہوئی۔ تدفین کے بعد مولانا یٰسین جہازی نے دعا کرائی۔

واضح رہے کہ جمعیۃ علماء ہند کووڈ 19کی تباہی کے آغاز سے ہی مسلسل متاثرہ متوفی شخص کی تدفین کی ذمہ داری ادا کررہی ہے۔

اس سلسلے میں جمعیۃ علماء ہند کے قومی جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے باضابطہ ایک ٹیم تشکیل دی ہے، بالخصوص تدفین او ر تعاون والے معاملے کی نگرانی حسب منشا مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علما ہند اور مولانا عابد قاسمی صدر جمعیۃ علما صوبہ دہلی اور مولانا ضیاء اللہ قاسمی اور جمعیۃ یوتھ کلب کی ایک ٹیم کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.