لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے ہفتہ کو کہا کہ بی جے پی حکومت کے میعاد کار میں مہنگائی کی وجہ سے غریب اور کسان کا جینا مشکل ہوگیا ہے اور سرمایہ دار گھرانے لگا تار پھل پھول رہے ہیں۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں صرف پونجی گھرانے ہی پنپ رہے ہیں۔بقیہ خطہ افلاس کو بڑھاتے جارہے ہیں۔ لگاتار یومیہ استعمال کی چیزیں مہنگی ہوتی جارہی ہیں۔لوگوں کی گھریلو معیشت بہتری بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ قرض اور مایوسی میں ڈوبے کنبے خودکشی کرنے کو مجبور ہورہے ہیں۔یہ حالت خوفناک اور تشویش کا باعث ہے۔Akhilesh Yadav Slams Modi Govt
انہوں نے کہا کہ بی جے پی راج میں گیس، ڈیزل، پٹرول اور گھریلو رسوئی گیس کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہوا ہے۔ آٹا۔دال کی قیمتیں بھی تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ تیل اور اشیاء خوردنی کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔گذشتہ ایک مہینے میں آٹا۔دال کی قیمتوں میں دس روپئے تک اکا اضافہ ہوگیا ہے۔ روا۔چھولا، میدا۔ زیرا سب کچھ مہنگا ہوگیا ہے۔ غریب اور مڈل کلاس اشیاء خوردنی میں اضافے سے کافی متاثر ہوا ہے۔
سابق وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت میں اقتدار کا مزہ لوٹ رہے بی جے پی قیادت اس غریب کی کیا فکر ہوگی جس کی یومیہ کی کمائی سو روپئے سے بھی کم ہوتی ہے۔ دہاڑی مزدور کو اکثر بغیر کام گھر بیٹھ جانا پڑتا ہے۔ منریگا میں بدعنوانی اور گھپلے کی وجہ اب مزدوروں کو مستقل کام نہیں مل پارہا ہے۔ بی جےپی اقتدار میں کنٹراکٹ پر ہی اب سب کام ہونے لگا ہے جس میں نہ نوکری کی سیکورٹی ہے اور نہ وقت سے تنخواہ ملنے کی گارنٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی مار سے ملک کا کسان بھی بہت پریشان ہے۔ قدرتی آفت کی وجہ سے کبھی کبھی فصلیں برباد ہوجانے سے کسانوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ بڑے کاروباری کسان کی معاشی مجبوری کو دیکھتے ہوئے ان کی فصلوں کا ذخیرہ کر کے کالا بازاری کا کھیل کھیلتے ہیں۔ بی جے پی حکومت کی پالیسیوں سے مہنگائی بے لگام ہے۔ بی جے پی حکومت کی من مانی کی وجہ سے ملک میں غریبوں کی تعداد یومیہ بڑھتی جارہی ہے۔ بی جے پی حکومت کے رہتے مہنگائی اور بدعنوانی سے نجات مشکل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Mayawati On Inflation آٹا 37 روپئے فی کلو، حکومت خاموش کیوں؟ مایاوتی
یواین آئی