ETV Bharat / bharat

Akhilesh Yadav and Jayant Chaudhary Press Conference: 'اس مرتبہ اترپردیش سے بی جے پی کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے' - یوپی اسمبلی انتخابات 2022

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو و راشٹریہ لوک دل کے رہنما جینت چودھری نے میرٹھ میں مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوگی حکومت پر نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ اترپردیش سے بی جے پی کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے۔Akhilesh Yadav and Jayant Chaudhary Press Conference

'اس مرتبہ اترپردیش سے بی جے پی کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے'

author img

By

Published : Jan 29, 2022, 11:01 AM IST

Updated : Jan 29, 2022, 1:34 PM IST

یوپی اسمبلی انتخابات کو لیکر جہاں سیاسی بیان بازی کا دور جاری ہے وہیں ایسے ماحول میں اب سیاسی رہنما بھی عوام کے درمیان جاکر ان سے ووٹ کی اپیل کر رہے ہیں۔ میرٹھ کے کنکر کھیڑا علاقے میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عوام سے بی جے پی کے حق میں ووٹ کی اپیل کی، وہیں دوسری جانب سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو اور راشٹریہ لوک دل سے رہنما جینت چودھری نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ اترپردیش سے بی جے پی کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے۔ Akhilesh Yadav and Jayant Chaudhary Press Conference

میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ سے ہی بی جے پی کو شکست دینے کا عمل شروع ہو جائے گا اور شکست کے خوف سے بی جے پی کے سینیئر رہنما عوام کے درمیان جا رہے ہیں لیکن عوام ان کو پسند نہیں کر رہی ہے بلکہ بی جے پی کے امیدواروں اور رہنماوں کو عوام اپنے علاقوں سے بے دخل کر رہی ہے۔

'اس مرتبہ اترپردیش سے بی جے پی کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے'

انہوں نے کہا کہ عوام بی جے پی کے بجائے ہمارے اتحاد کو ووٹ کرنے جارہی ہے، تاکہ ریاست میں ایک بار پھر سے قانون کا راج قائم ہو سکے اور ان جھوٹوں کی سرکار سے نجات مل سکے۔ اس بار یوپی میں سماجوادی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل کی بڑی جیت کے ساتھ حکومت تشکیل پائے گی۔

Last Updated : Jan 29, 2022, 1:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.