ETV Bharat / bharat

Urs Of Khawaja Gharib Nawaz خواجہ غریب نواز کے عرس کے پیش نظر درگاہ میں تیاریاں جاری - خواجہ غریب نواز کی درگاہ

خواجہ غریب نواز کا 811 واں عرس 23 جنوری سے شروع ہوگا جس کے پیش نظر درگاہ میں موسم سرما سے بچنے کے لیے تمام طرح کے انتطامات کیے جا رہے ہیں۔ Urs Of Khawaja Gharib Nawaz

خواجہ غریب نواز کی درگاہ
خواجہ غریب نواز کی درگاہ
author img

By

Published : Jan 6, 2023, 11:39 AM IST

اجمیر: ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے 811ویں عرس سے قبل زائرین کو سردی سے حفاظت کے لیے درگاہ کمیٹی کی جانب سے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ درگاہ میں مختلف مقامات پر ربڑ کارپیٹ بچھایا گیا ہے۔ گرم پانی کا بھی انتظام کیا گیا ہے تاکہ زائرین کو سردی کے اثر سے محفوظ رکھا جا سکے۔ خواجہ غریب نواز کی درگاہ کے جنتی دروازہ اکبری مسجد کے گیٹ نمبر 10 اور شاہجہانی وضو خانہ کے قریب زمین پر ربڑ قالین کا اہتمام کیا گیا ہے۔ درگاہ کمیٹی کے رکن سید بابر اشرف کی نگرانی میں خواجہ غریب نواز کی درگاہ میں آنے والے ہزاروں زائرین کو سردی سے محفوظ رہنے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ درگاہ کمیٹی کے سید بابر اشرف کے مطابق طویل عرصے کے بعد خواجہ کے عرس کی تقریب کا انعقاد سردی کے موسم میں ہوگا۔ اسی بات کا خیال رکھتے ہوئے درگاہ کے نظام گیٹ سے لے کر شاہجہانی مسجد اور اس کے آس پاس کے احاطے میں زائرین کو سہولیات فراہم کرانے کے لئے ربڑ قالین اور گرم پانی سمیت دیگر سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔ Preparations are going on in the dargah ahead of Khawaja Gharib Nawaz's Urs

مزید پڑھیں:۔ urs Ajmer Sharif 2023 اجمیر درگا ہ کے احاطہ میں 811 واں عرس کا اہتمام کیا جائیگا

خواجہ کے عرس میں آنے والے لاکھوں زائرین کے انتظامات کو لے کر ضلعی انتظامیہ اور خادمین خواجہ کی انجمن سید زادگان سمیت دیگر درگاہ کے تمام ذمہ داران سے ملکر درگاہ کمیٹی اس انتظامات کو عملی جامہ پہنا رہی ہے۔ واضح رہے کہ خواجہ غریب نواز کے 811 ویں عرس کا آغاز 23 جنوری سے ہوگا۔ جس میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں زائرین اجمیر شریف درگاہ میں حاضری دیں گے۔ اس کے علاوہ پڑوسی ملک بنگلہ دیش اور پاکستان سے بھی عقیدت مند زائرین کا وفد عرس میں شرکت کرنے آئے گا۔ ان سب کے لیے راجستھان انتظامیہ کی جانب سے بھی بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

سید بابر اشرف انتظامات کے بارے میں بتاتے ہوئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.