ETV Bharat / bharat

اجمیر: فقیر کی پٹائی معاملہ میں ملزمین کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ - اجمیر ای ٹی وی بھارت خبر

اجمیر کے چندروردائی نگر میں ایک فقیر کو شرپسندوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف پولیس کی نرم کارروائی پر اب سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ اجمیر کی مسلم تنظیموں نے مذکورہ معاملہ کے خلاف آواز بلند کی تو پولیس کے اعلی افسران نے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

فقیر کی پٹائ معاملہ کے ملزمین کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

author img

By

Published : Aug 25, 2021, 12:46 PM IST

ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں گذشتہ دنوں ایک فقیر کو شر پسندوں کی جانب سے زود و کوب کئے جانے کے معاملہ کے خلاف مقامی مسلم تنظیموں نے اپنی آواز بلند کی۔

دراصل جب یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تو پولیس نے معمولی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کیا۔ اس کے بعد انہیں ضما نت دے دی گئی۔

مگر مسلم تنظیموں کے نمائندوں نے مذکورہ معاملہ کو لے کر پولیس کے اعلی افسران سے ملاقات کی اور سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمین کی تلاش شروع کردی ہے۔

ملزمین کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

مقامی تنظیموں کے عہدیداروں اور نمائندوں نے پولیس کے اعلی افسران سے ملاقات کر کے شرپسند لوگوں کے خلاف جبرا مارپیٹ کرنے، دھمکی دینے اور مذہبی جذبات بھڑکانے جیسے معاملات کے پیش نظر مقدمہ درج کر کے سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

اجمیر: گداگر پر شرپسندوں کا ظلم

غور طلب ہے کہ کانپور کے رہنے والے متاثرین کا واردات کے بعد سے ہی کوئی پتہ نہیں ہے۔ فی الحال اجمیر رام گنج پولیس اسٹیشن میں شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہو چکی ہے اور پولیس نے تلاش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.