مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی Maulana Azad National Urdu University کے شعبہ ترسیل عامہ و صحافت Mass Communication and Journalism کے پی ایچ ڈی اسکالر اجمل علی خاں PhD Scholar Ajmal Ali Khan کو سماجوادی پارٹی کی طلبہ ونگ کا قومی سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
سماجوادی پارٹی کے قومی ترجمان راجندر چودھری کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں یہ اطلاع دی گئی کہ پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی ہدایت پر پارٹی کی طلبہ ونگ کی قومی صدر نیہا یادو نے اجمل علی خاں کی بحیثیت قومی سکریٹری تقرری عمل میں لائی ہے۔
اجمل علی خان اترپردیش کے ضلع غازی پور کے تحصیل محمدآباد کے مہند گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے والد حیدر علی خاں (ٹائیگر) سماجوادی پارٹی کا سینئر رہنما اور پٹھان مہاسبھا کے صدر ہیں، یہی وجہ ہے کہ اجمل خان کو سیاست سے گہرا لگاؤ ہے اور کافی سرگرم عمل ہیں۔
اجمل خان مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ہونے والی طلبہ سیاست میں خاصے سرگرم رہتے ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی میں پچھلے چند برسوں کے دوران ہونے والے طلبہ یونینز کے انتخابات میں کافی اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ آزاد یونائیٹڈ اسٹوڈنٹس فیڈریشن (اے یو ایس ایف) کے بانی رکن ہیں۔ یہ تنظیم یونیورسٹی میں طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم ہے۔
اجمل علی خاں کو سماجوادی پارٹی کی طلبہ ونگ کا قومی سکریٹری مقرر کیے جانے پر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے طلبہ و اساتذہ نے انہیں مبارک باد دی ہے۔