ETV Bharat / bharat

Israel-Hamas conflict اسرائیل حماس تنازعہ کے باعث ایئرانڈیا نے تل ابیب کی پروازیں منسوخ کیں - ایئرلائن ترجمان

حماس اور اسرائیل تنازعہ میں اب تک سینکڑوں لوگ مارے گئے ہیں، جس بنا پر بھارت نے ایئرانڈیا سے سفر کرنے والے مسافروں اور عملے کی حفاظت کے لیے 14 اکتوبر 2023 تک تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔ Israel-Hamas conflict

Etv Bharat اسرائیل حماس تنازعہ کے باعث ایئرانڈیا نے تل ابیب کی پروازیں منسوخ کیں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 8, 2023, 4:17 PM IST

نئی دہلی: ایئر انڈیا نے آج اپنے ایک بیان میں کہاکہ ہم نے 14 اکتوبر تک تل ابیب سے آنے اور جانے والی اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ اسرائیل ہفتے کے روز حماس کے جنگجوؤں کے حملے کی زد میں آیا اور اس کے بعد سے، دونوں ملک کے درمیان تصادم جاری ہے، جس میں سینکڑوں لوگ مارے جا چکے ہیں۔ ایئرلائن کے ایک ترجمان نے بیان میں کہاکہ "ہمارے مسافروں اور عملے کی حفاظت کے لیے ہماری تل ابیب جانے اور آنے والی پروازیں 14 اکتوبر 2023 تک معطل رہیں گی۔" ترجمان نے مزید کہا کہ ایئر لائن ان مسافروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جنہوں نے اس مدت کے دوران کسی بھی پرواز کی بکنگ کی تصدیق کی ہے۔

ایئرانڈیا نے بھارت سے تل ابیب کے لیے ہفتہ میں پانچ پروازیں مختص کی ہیں۔ یہ پروازیں پیر، منگل، جمعرات، ہفتہ اور اتوار کو ہیں۔ ہفتہ کو بھی، ایئرانڈیا نے تل ابیب جانے اور آنے والی اپنی پروازیں منسوخ کر دیں ہیں۔ اسرائیلی دفاعی فورسز نے تصدیق کی ہے کہ حملوں کے بعد فلسطینی جنگجوؤں نے کئی اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں کو یرغمال بنا لیا ہے تاہم ان کی تعداد کے بارے میں ابھی تصدیق نہیں کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ جنگجو گروپ حماس سے تعلق رکھنے والے درجنوں مسلح افراد غزہ کی پٹی سے اچانک حملے میں جنوبی اسرائیل میں گھس آئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ان راکٹ حملوں کے بعد حماس کے کئی جنگجو غزہ کی پٹی سے اسرائیل میں داخل ہوئے اور اسرائیلی قصبوں پر قبضہ کر لیا۔ حماس کے ملٹری کمانڈر محمد الدیف نے اس آپریشن کو "الاقصی فلڈ" قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل پر حملہ، خواتین پر حملوں، یروشلم میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور غزہ کے جاری محاصرے کا جواب ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق "کچھ تصویری ویڈیوز میں فلسطینی جنگجوؤں کے حملے کے بعد جنوبی شہر سڈروٹ کی گلیوں میں لاشیں بکھری ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ کاروں کو گولیوں سے چھلنی کردینے کے بعد آگ لگا دی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.