ETV Bharat / bharat

IAF Sergeant Held for Espionage in Delhi:فضائیہ کا سارجنٹ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

گرفتار سارجنٹ سے ملٹری انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ اور دہلی پولیس کے اہلکار مشترکہ طور پر پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے بتایا ہے کہ اس سے رڈار کی سرگرمیوں اور فضائیہ کے افسران کی تعیناتی کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی تھیں۔ IAF Officer Honey-Trapped, Arrested by Delhi Police Crime Branch on Espionage Charges

author img

By

Published : May 12, 2022, 2:05 PM IST

Updated : May 12, 2022, 4:00 PM IST

گرفتار
گرفتار

نئی دہلی: نئی دہلی میں انسداد جرائم سے متعلق پولیس محکمے کی شاخ نے فضائیہ کے ایک سارجنٹ کودفاعی تنصیبات سے متعلق حساس معلومات افشا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایئر فورس کے اس سارجنٹ دویندر شرما کوسوشل میڈیا پر کسی نامعلوم خاتون نے دوستی کے بہانے ہنی ٹریپ میں پھنسایا تھا جس کے بعد سے یہ اس خاتون کے ساتھ حساس معلومات شیئر کر رہا تھا۔

گرفتار سارجنٹ سے ملٹری انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ اور دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے اہلکار مشترکہ طور پر پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے بتایا ہے کہ اس سے رڈار کی سرگرمیوں اور فضائیہ کے افسران کی تعیناتی کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی تھیں۔

ذرائع کے مطابق سارجنٹ کو حساس معلومات شیئر کرنے کے عوض اس کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں رقم دی جا رہی تھی۔ اس پر مبینہ طور پر دفاعی تنصیبات اور فضائیہ کے اہلکاروں سے متعلق معلومات کمپیوٹر اور دیگر فائلوں سے حاصل کرکے انہیں اس خاتون کے ساتھ شیئرکرنے کا الزام ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں فوجی جوان گرفتار

ذرائع نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ وہ گزشتہ چھ ماہ سے ایسی معلومات شیئر کر رہا تھا اور اس کے خلاف آفیشل سیکرٹس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ سارجنٹ ایک ایسے شخص سے معلومات شیئر کر رہا تھا جو ہندوستانی سم کارڈ کااستعمال کر رہا تھا اور اب اس نے یہ سم کارڈ بند کر دیا ہے۔ افسران نے سارجنٹ سے کچھ قابل اعتراض الیکٹرانک اشیاء اور دستاویزات بھی برآمد کیے ہیں۔ دہلی کے دھولا کنواں علاقے سے گرفتار کیے گئے شرما سے پوچھ تاچھ کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں۔

یواین آئی کے مندرجات کے ساتھ

Last Updated : May 12, 2022, 4:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.