افغانستان میں بدلتے سیاسی منظر نامہ کے تحت متعدد افراد بھارت آ رہے ہیں۔
صرف ہندواورسکھ افغان کو پناہ دینے والی بات پر اے آئی ایم آئی ایم کا ردعمل اقلیتی امور کے ریاستی وزیر اور رامپور کے تحصیل بلاسپور سے رکن اسمبلی بلدیو سنگھ اولکھ نے وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ہندو اور سکھ افغان پناہ گزینوں کو بلاسپور میں بسایا جائے۔
صرف ہندواورسکھ افغان کو پناہ دینے والی بات پر اے آئی ایم آئی ایم کا ردعمل ہم قیام و تعام اور بازآبادکاری کے تمام انتظامات کریں گے۔
مزید پڑھیں: بھارت پہنچ کر بھارتی نژاد افغان رکن پارلیمان نریندر سنگھ خالصہ رو پڑے
وزیر کے خط پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ضلع صدر پرویز نظامی نے کہا کہ افغانستان سے ہندو اور سکھوں کے ساتھ ہی مسلمان بھی خاصی تعداد میں واپس آ رہے ہیں۔ لیکن سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کا نعرہ دینے والی بی جے پی حکومت کے وزیر صرف ہندوؤں اور سکھوں کو پناہ دینے کی بات کر رہے ہیں۔