ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں شیخ پیٹ فلائی اوور بورڈ Shaikpet Flyover board پر اردو کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی گئی، جس پر مجلس اتحاد المسلمین نے اعتراض کرتے ہوئے فلائی اوور پر لگے بورڈ پر اُردو تحریر کا بورڈ نصب کروایا۔ مجلس اتحاد المسلمین کے شیخ پیٹ کے کارپوریٹر رشید فراز الدین نے فلائی اوور بورڈ پر اُردو تحریر کا بورڈ نصب کروانے کا کام انجام دیا۔
گزشتہ روز شیخ پیٹ فلائی اوور بورڈ پر اردو تحریر کو نظر انداز کرنے پر ای ٹی وی بھارت Effect of Etv Bharat Urdu News نے یہ خبر شائع کی تھی جو سوشل میڈیا کافی تیزی سے وائرل ہوئی، جس کے بعد صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی اور اکبر الدین اویسی نے مقامی کارپوریٹر رشید فراز الدین کو ہدایت دی۔ بعد ازاں 24 گھنٹے میں اردو تحریر کا بورڈ نصب کرایا۔
مزید پڑھیں:۔ Famous poet Akbar Allahabadi is now Akbar Prayagraj: یوگی حکومت پر اسدالدین اویسی کی کڑی تنقید
یکم جنوری کو شیخ پیٹ فلائی اوور کا افتتاح ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ، اسدالدین اویسی اور اکبر الدین اویسی کے ہاتھوں عمل میں لایا جائے گا۔