ETV Bharat / bharat

Karnataka Hijab Row: حجاب معاملہ، مسلم پرسنل لاء بورڈز کو فریق بنانے کی درخواست - کرناٹک میں حجاب پر پابندی

آل انڈیا بار ایسوسی ایشن All India Bar Association نے کرناٹک ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی ہے کہ حجاب معاملے میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کو بھی شامل کیا جائے۔

Karnataka Hijab Row
Karnataka Hijab Row
author img

By

Published : Feb 24, 2022, 5:34 PM IST

آل انڈیا بار ایسوسی ایشن کی جانب سے کرناٹک ہائی کورٹ میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کو شامل کرنے کے لیے ایک درخواست دائر کی گئی ہے، جو فی الحال حجاب کے سلسلے میں کئی عرضیوں کی سماعت کر رہی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

سینیئر ایڈووکیٹ اور آل انڈیا بار ایسوسی ایشن کے چیئرمین آدیش سی اگروالا کی طرف سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت اس پہلو پر غور کر رہی ہے کہ کیا حجاب مسلم خواتین کے لیے ایک ضروری مذہبی عمل ہے یا نہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ حجاب معاملے میں کسی بھی پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے کوئی نمائندگی نہیں ہے، خواہ وہ آل انڈیا پرسنل لاء بورڈ All India Muslim Personal Law Board ہو یا شیعہ پرسنل لا بورڈ۔ جو ملک میں مسلمانوں کی بڑے پیمانے پر تعاون اور نمائندگی کرتے ہیں اور مسلمانوں کے پرسنل لاء کے مناسب اطلاق کے لیے کام کرتے ہیں نیز ان کی رائے بھی تشکیل دیتے ہیں۔

آدیش اگروالا نے اپنی عرضی میں کہا کہ حجاب پہننے کے ضروری مذہبی عمل کے آئینی جواز کی پوری مشق اس معاملے میں پرسنل لا بورڈ کی نمائندگی کے بغیر نامکمل ہوگی۔

انہوں نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ 'بھارت میں مسلمانوں کے دونوں پرسنل لاء بورڈز فوری درخواست کے فیصلے کے لیے ان کارروائیوں میں ضروری فریق ہیں اور اس لیے ان بورڈز کو انصاف کے مفاد میں شامل کیا جائے اور ان کی سماعت کی جائے۔

چیف جسٹس ریتو راج اوستھی، جسٹس کرشنا ایس دکشت اور جسٹس جے ایم قاضی پر مشتمل تین ججز کی بینچ ریاست کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی مختلف درخواستوں کی سماعت کر رہی ہے۔

اسی دوران کرناٹک ہائی کورٹ کی بنچ نے بدھ کے روز حجاب معاملے پر سماعت کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ طلبا کو اس کیس کا حتمی فیصلہ آنے تک اسکولز اور کالجز کے ذریعہ تجویز کردہ یونیفارم پہننا چاہیے۔

حجاب معاملے پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس ریتو راج اوستھی نے کہا کہ "ہم یہ بالکل واضح کر رہے ہیں کہ اگر ڈگری یا پی یو کالجز میں یونیفارم مقرر ہے، تو فیصلہ آنے تک اس پر عمل کرنا ہوگا۔"

واضح رہے کہ کرناٹک میں حجاب کا معاملہ گزشتہ دسمبر میں شروع ہوا جب ریاست کے اُڈوپی ضلع میں گورنمنٹ گرلز پی یو کالج کی کچھ طالبات کو حجاب کے ساتھ کلاس میں جانے سے روک دیا گیا تھا جس کے بعد طالبات نے صدائے احتجاج بلند کی۔

اس واقعہ کے بعد کرناٹک کے وجے پورہ کے شانتیشور ایجوکیشن ٹرسٹ میں مختلف کالجوں کے طلباء بھگوا شال اور مفلر پہن کر پہنچے اور حجاب کے خلاف احتجاج کیا۔ اُڈوپی ضلع کے کئی کالجوں میں بھی یہی صورتحال تھی۔

واضح رہے کہ پری یونیورسٹی ایجوکیشن بورڈ نے ایک سرکیولر جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ طلباء صرف وہی یونیفارم پہن سکتے ہیں جسے اسکول انتظامیہ نے منظور کیا ہے اور کالجوں میں کسی اور مذہبی علامت کی اجازت نہیں ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.