اسٹیٹ بینک نے جیور انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے منصوبے کے لیے 3 ہزار 725 کروڑ روپے کا قرض دیا ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل کے ایک سال بعد قرض کی ادائیگی کا عمل شروع ہو جائے گا۔ یہ قرض 20 سال کی مدت میں واپس کرنے کا منصوبہ ہے۔
مزید پڑھیں: 'اے ایم یو دستاویزآرمی کلرک پوسٹ کے لیے ناقابل قبول'
اب اس کا تعمیراتی کام کسی بھی وقت شروع کیا جاسکتا ہے۔ اس منصوبے کو 65.35 تناسب کی بنیاد پر قرضوں سے حاصل کیا جارہا ہے۔ جیور انٹرنیشنل ائیرپورٹ اے جی کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی (YIAPL) کا اہم شیئر ہولڈر ہے اور نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کی ترقی میں ایکویٹی کے طور پر 2005 کروڑ کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔