ETV Bharat / bharat

Agnipath Scheme اگنی پتھ مسلح افواج کے لئے ایک گیم چینجر اسکیم ہے - اگنی پتھ مسلح افواج

راج ناتھ سنگھ نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ مسلح افواج کے ساتھ تربیت اور تعیناتی کے دوران اگنی ویروں کے ملازمانہ کردارکے سیٹ کو این ایس ڈی سی اور سیکٹر اسکل کونسلز کے ساتھ مل کر قومی پیشہ ورانہ معیارات کے ساتھ مل کر وضع کیے گئے ہیں۔Rajnath Singh On Agnipath Scheme

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 3, 2023, 10:04 PM IST

نئی دہلی: اگنی پتھ مسلح افواج کے لیے ایک گیم چینجر اسکیم ہے جو بھارتی فوج کو نوجوان، ہائی ٹیک اور الٹرا ماڈرن آؤٹ لک کے ساتھ دنیا کی بہترین فوج میں سے ایک بنانے میں طاقت افزوں کردار ادا کرنے جا رہی ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے یہ بات 03 جنوری 2023 کو نئی دہلی میں وزارت تعلیم اور وزارت برائے ہنر مندی اور صنعت کاری کے ساتھ مفاہمت نامے کے تبادلے کی تقریب میں اپنے ایک غیر روایتی خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے مثالی تبدیلیوں کی وضاحت کی جو اگنی پتھ اسکیم کے تحت کی جارہی ہے۔ اس کا مقصد مسلح افواج کو ایک ٹیکنالوجی آشنا، اچھی طرح سے لیس اور مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے جنگی طور پر تیاریونٹ میں تبدیل کرنا ہے۔ Rajnath Singh Says Agnipath Game Changer Scheme for Armed Forces

تقریب کے دوران، وزارتِ دفاع ، وزارتِ تعلیم، وزارت برائے ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری اور تینوں مسلح افواج نے مختلف ذمہ داران کے ساتھ مفاہمت ناموں/ معاہدات پر دستخط کیے تاکہ اگنی ویروں کی فوجی خدمات کے دوران تعلیم جاری رکھنے میں سہولت فراہم کی جا سکے اورحسبِ مہارت/تجربہ مناسب مہارت کی اسناد دی جا سکیں۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکول (این آئی او ایس) اور اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (اِگنو) کے ساتھ ان مفاہمت ناموں کے تحت، اگنی ویروں کو بالترتیب 12ویں کلاس کے برابراسناد اور بیچلر ڈگری دی جائے گی۔

مسلح افواج کے ساتھ تربیت اور تعیناتی کے دوران اگنی ویروں کے ملازمانہ کردار/ہنر کے سیٹ کو نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) اور سیکٹر اسکل کونسلز (ایس ایس سیز) کے ساتھ مل کر قومی پیشہ ورانہ معیارات (این او ایس) کے ساتھ مل کر وضع کئے گئے ہیں۔ اگنی ویروں کو ان قابلیتوں کی بنیاد پر مسلح افواج سے ان کے اخراج کے وقت مارکیٹ کے لیے تیار اور صنعت کے لیے منظور شدہ ‘کوشل پرمان پتر’ جاری کیا جائے گا۔

بغیر کسی رکاوٹ کے عمل کو آسان بنانے کے لیے، ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کے مختلف محکموں نے مسلح افواج کے ساتھ بڑے پیمانے پر تعاون کیا ہے اور نیشنل کونسل آف ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (این سی وی ای ٹی) کے ذریعہ ایوارڈ دینے والی باڈی (اے بی) اور تشخیصی ایجنسی (اے ائ) کے طور پر دوہرے زمرہ کی پہچان سے نوازا ہے۔ اس کے علاوہ ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ (دی جی ٹی) اگنی ویروں کو نیشنل ٹریڈ سرٹیفکیٹ (این ٹی سی) دینے میں بھی سہولت فراہم کرے گا۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ان مفاہمت ناموں پر دستخط کے ساتھ، اگنی ویر اپنی تعلیم بروقت مکمل کر سکیں گے اور اضافی خوبیاں اور مہارتیں حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب اگنی ویر ان تمام خوبیوں سے آراستہ ہونے کے بعد معاشرے میں واپس آئیں گے تو وہ قوم کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ 'اگنی ویر' کی مدد کرنا سب کے لیے ایک جیت جیسی ہوگی کیونکہ وہ مسلح افواج میں اپنی خدمات پیش کرکے نہ صرف قوم کے لیے 'سرکھشا ویر' بنیں گے، بلکہ اپنا کردار ادا کر کے قوم کی خوشحالی کے لیے 'سمردھی ویر' بھی بنیں گے۔ وہ اپنی تعلیم، ہنر، نظم و ضبط اور دیگر خوبیوں کے ذریعے قوم کی تعمیر میں حصہ لے کر پورے معاشرے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ اس کے علاوہ، وہ نوجوانوں کو اگنی ویر بننے کی ترغیب دیں گے۔

وزارت دفاع، وزارت داخلہ، وزارت ریلوے، ریاستی حکومتوں اور پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے اگنی ویروں کو مختلف خدمات میں تعاون فراہم کرنے کے لیے تعریف کرتے ہوئے وزیر دفاع نے باقی وزارتوں، ریاستی حکومتوں اور کارپوریٹ سیکٹر پر زور دیا کہ وہ زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ آگے آئیں اور جہاں تک ممکن ہو اگنی ویروں کو نئے مواقع فراہم کریں۔ انہوں نے اسے نظام کی ذمہ داری قرار دیا کہ وہ اگنی ویروں کو نئے مواقع فراہم کرے جو قوم کی خدمت میں اپنی زندگی وقف کرتے ہیں۔

ایک ویڈیو پیغام میں وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا کہ یہ مفاہمت نامے/معاہدے خدمت کرنے والے اگنی ویروں کو ان کی اکیڈمک تعلیم اور ہنر کے فروغ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے بااختیار بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ این او ایس انہیں دہم اور دوازدہم کے امتحانات پاس کرنے میں مدد کرے گا جبکہ یونیورسٹی میں داخلہ لینے والا اگنی ویر عام اعلیٰ تعلیم کے 50 فیصد نصاب کو مکمل کر سکتا ہے،باقی کریڈٹ دفاعی اداروں کی طرف سے فراہم کردہ ہنر مندی کی تربیت کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ وہ بیچلر ڈگری اِگنو سے حاصل کرسکتے ہیں اور ضروری کریڈٹ کے ساتھ دو سال مکمل کرنے پروہ اگنیور ڈپلومہ حاصل کرسکتے ہیں۔ ان ڈگریوں سے اگنی ویر کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر روزگار اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

حکومت نے اگنی پتھ اسکیم 15 جون 2022 کو شروع کی تھی تاکہ مرد اور خواتین دونوں امیدواروں کو تینوں خدمات کے 'افسر کے درجے سے نیچے' کیڈر میں اگنی ویر کے طور پر چار سال کی مدت کے لیے بھرتی کیا جا سکے۔ 17.5 سے 21 سال کے درمیان کے امیدوار اس اسکیم کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔ یہ اگنی ویر اپنی مرضی کے مطابق بنیادی فوجی تربیت اور خصوصی تجارتی تربیت سے گزریں گے جس کے بعد ضرورت کے مطابق ہنر مندی کے کورسیز ہوں گے۔

یہ اسکیم یووا شکتی کو اگنی ویر میں تبدیل کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے اور ممکنہ نوجوانوں کو مسلح افواج کے ذریعے قوم کی خدمت کرنے کے اپنے خواب کو پورا کرنے میں سہولت فراہم کرتی ہے۔ اگنی پتھ اسکیم سے گزرنے اور نام، نمک اور نشان کے ساتھ وفاداری اگنی ویروں قوم ساز بن کر ابھریں گے۔ پوری قوم مسلح افواج میں خدمات انجام دیتے ہوئے اگنی ویروں کو مناسب تعلیمی قابلیت اور مہارتوں کے ساتھ بااختیار بنانے کا نقطہ نظر رکھتی ہے تاکہ ان اگنی ویروں کی مدد کی جا سکے جو برونِ ملک دوسری سرکاری تنظیموں، صنعتوں یا نئی صنعتوں کے ساتھ دوسرا کیریئر کا آپشن شروع کرنا چاہتے ہیں۔ تقریب میں وزارت دفاع کے اعلیٰ حکام، فوجی سربراہ اعلیٰ سمیت مختلف وزارتوں اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: Rajnath On Border Issue ہم جنگ میں یقین نہیں رکھتے لیکن ہم پر مسلط کی گئی تو لڑیں گے، راج ناتھ

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.