ETV Bharat / bharat

Priyanka Gandhi's Review Meeting: اترپردیش اسمبلی انتخابات میں ہار پر پرینکا نے بلائی جائزہ میٹنگ - دہلی میں پرینکا کی جائزہ میٹنگ

پرینکا گاندھی واڈرا Priyanka Gandhi Vadra نے پارٹی کی ہار کی وجوہات پر غور کرنے کےلئے جائزہ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں سابق رکن پارلیمنٹ پرمود تیواری،کانگریس ریاستی صدر اجے کمار للو،آرادھنا مشرا سمیت کئی سینئر رہنما موجود رہے۔

اترپردیش اسمبلی انتخابات میں ہار پر پرینکا نے بلائی جائزہ میٹنگ

author img

By

Published : Mar 15, 2022, 10:58 PM IST

کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پارٹی کی ہار کی وجوہات پر غور کرنے کےلئے ریاست کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ آج جائزہ میٹنگ کی۔Priyanka Gandhi's Review Meeting in Delhi

واڈرا میٹنگ کی صدارت کررہی ہیں اور اس میں پارٹی کے کئی سینئر رہنما حصہ لے رہے ہیں۔اس میٹنگ میں سابق رکن پارلیمان پرمود تیواری، کانگریس ریاستی صدر اجے کمار للو، آرادھنا مشرا سمیت کئی سینئر رہنما موجود رہے۔

پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ جائزہ میٹنگ میں اترپردیش میں پارٹی کو مضبوط بنانے اور 2024 کے عام انتخابات تیار کرنے کے لئے پارٹی کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: Sonia Gandhi on States Chiefs: سونیا گاندھی نے سدھو سمیت پانچ ریاستی صدور سے استعفیٰ مانگا

واضح رہے کہ 2017 کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو اترپردیش میں سات سیٹوں پر جیت ملی تھی، لیکن اس بار محض دو سیٹیں ہی جیت پائی ہے، جبکہ پرینکا گاندھی نے خواتین کو توجہ میں رکھ کر اس انتخابات میں اچھی کارکردگی کی کوشش کی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.