ETV Bharat / bharat

گلبرگہ: خیالی پینٹنگ حقیقت میں تبدیل

author img

By

Published : Aug 19, 2021, 1:03 PM IST

Updated : Aug 19, 2021, 2:00 PM IST

دنیا بھر میں روزانہ ہزاروں طیاروں کی آمد ورفت ہوتی ہے تاہم کسی نے بھی یہ گمان نہیں کیا ہوگا کہ کبھی عوام کو طیارہ کے پہیوں سے لٹک کر جانے کی نوبت آئے گی۔ لیکن ایسی ہی کچھ صورت حال افغانستان میں پیش آئی ہے۔

گلبرگہ: خیالی پینٹنگ حقیقت میں تبدیل
گلبرگہ: خیالی پینٹنگ حقیقت میں تبدیل

آرٹسٹ وہ ہوتا ہے جن کا فن بولتا ہے، ان کی تصویر بولتی ہے۔ بعض ایسے آرٹسٹ بھی ہوتے ہیں جن کی پینٹنگس خیالی ہوا کرتی ہے لیکن کبھی کبھی حقیقت بن جاتی ہے۔ ایسے ہی آرٹسٹوں میں ایک نام ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر کے انٹرنیشنل آرٹسٹ و فوٹو گرافر ایاز پٹیل کا نام آتا ہے جن کی ایک پینٹنگ حقیقت بن گئی ہے۔

گلبرگہ: خیالی پینٹنگ حقیقت میں تبدیل

ایاز پٹیل نے 5 سال قبل ایک ڈیجیٹل پینٹنگ بنائی تھی، جو قومی وبین الاقوامی سطح پر مقبول ہوئی تھی۔ اس ڈیجیٹل پینٹنگ میں ایاز پٹیل نے آنے والے دنوں میں ہوائی جہاز کے سفر کے حالات کا اشارہ دیا تھا۔ اس پینٹنگ میں ہوائی جہاز میں سفر کے لیے لوگو‍ں کی طویل قطار اور لوگوں کو جہاز کے دروازے اور پنکھ پر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

دنیا بھر میں روزانہ ہزاروں طیاروں کی آمد ورفت ہوتی ہے تاہم کسی نے بھی یہ گمان نہیں کیا ہوگا کہ کبھی عوام کو طیارہ کے پہیوں سے لٹک کر جانے کی نوبت آئے گی۔ یہی کچھ صورت حال افغانستان میں پیش آئی ہے۔

پانچ سال قبل بنائی گئی ان کی ڈیجیٹل ہوائی جہاز کی پینٹنگ دلچسپی کا باعث ضرور بنی تھی، لیکن اس وقت ان کی تصویر نے لوگوں کو متاثر کیا تھا۔ یہ پینٹنگ آج سچ ثابت ہوگئی ہے۔ افغانستان پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہو نے کے بعد افغانستان چھوڑ نے کے لئے افغانستان کے شہری جس طرح ہوائی جہاز پر ٹوٹ پڑے ہیں اس سے یہ تصاویر عوام کو یاد آنے لگی ہیں۔

ایاز پٹیل نے جب یہ تصویر بنائی تھی تب بھارت کے سابق کرکٹ کپتان کپل دیو اور دیگر عالمی شہرت یافتہ آرٹسٹوں نے انہیں مبارک پیش کی تھی۔

آج ان کی پینٹنگ سچ ثابت ہونے پر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی کے فرار اختیار کرنے کے بعد طالبان نے صدارتی محل پر قبضہ کرلیا ہے۔

طالبان کے ذریعے افغانستان پر قبضے کا اعلان اور ملک کو پھر سے ’’اسلامک امارات آف افغانستان‘‘ کا نام دینے کی امید ہے۔ 20 سال کی لمبی لڑائی کے بعد امریکی افواج کے افغانستان سے انخلاء کے کچھ ہی دنوں کے اندر قریب پورے ملک پر طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے۔

Last Updated : Aug 19, 2021, 2:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.