ETV Bharat / bharat

افغانستان عالمی دہشت گردی کا مرکز نہ بنے: دہلی اعلامیہ - international news

ہندوستان، روس، ایران اور پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں نے آج افغانستان کی پیشرفت کے علاقائی سلامتی کے منظرنامے پر پڑنے والے اثرات پر غور و خوض کیا اور تسلیم کیا کہ افغانستان میں ہونے والی پیشرفت سے نہ صرف اس ملک پر بلکہ پڑوسی ممالک پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

Delhi Declaration
دہلی اعلامیہ
author img

By

Published : Nov 10, 2021, 6:07 PM IST

Updated : Nov 10, 2021, 9:02 PM IST

بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کی صدارت میں یہاں ہوئی کثیرالجہتی میٹنگ میں ایران، روس، قازقستان، کرغزستان ، تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان کے قومی سلامتی مشیروں یا سلامتی کونسل کے سیکرٹریوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر افغانستان پر تیسرے علاقائی سیکورٹی ڈائیلاگ میں آٹھ ممالک کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری دہلی اعلامیے میں اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ افغانستان بنیاد پرستی، انتہا پسندی سے مبرا رہے اور کبھی بھی عالمی دہشت گردی کا ذریعہ نہ بننے پائے اور افغان معاشرے میں تمام طبقات کو بلا متیاز اور مساوی انسانی امداد ملنی چاہیے۔

میٹنگ میں قومی سلامتی کے مشیروں اور سلامتی کونسل کے سیکرٹروں میں ایران کی اعلیٰ ترین قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری ریئر ایڈمرل علی شمخانی، قازقستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین کریم ماسیموف، کرغزستان کی سلامتی کونسل کے سکریٹری مارٹ مکانووچ ایمانکولوف، روس کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نکولائی پی پیٹروشیف، تاجکستان کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نصرولو محمود زودا، ترکمانستان کی کابینہ کے نائب چیئرمین چارمیرات کاکالیویچ اماووف اور ازبکستان کے ماتحت سکیورٹی کونسل کے سکریٹری وکٹر مخمودوف شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہندوستان کی پہل کے تحت منعقد ہونے والی اس میٹنگ میں پاکستان اور چین کو بھی مدعو کیا گیا تھا لیکن انہوں نے اس میں شرکت نہیں کی۔

Last Updated : Nov 10, 2021, 9:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.