افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد مختلف ممالک افغانستان میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے جنگی پیمانے پر کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسی ضمن میں آج 146 لوگ مختلف پروازوں کے ذریعے دہلی ایئرپورٹ پر پہنچے۔
آج 146 مسافروں کو مختلف طیاروں کے ذریعہ سے بھارت لایا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ پروازیں مختلف ممالک سے یہاں پہنچی، جن کو امریکہ یا دوسرے ممالک نے ریسکیو کیا تھا۔ اس سے قبل گزشتہ روز بھارتی فضائیہ کا طیارہ سی 17 ہندون ایئر بیس پر 168 مسافروں کو لیکر اترا تھا۔
آج آنے والے مسافروں میں سے ایک سنیل نے کہا کہ ہم 14 اگست کو ہی ہم لوگ کابل سے روانہ ہوئے تھے اور امریکی سفارت خانے کی ایک پرواز ہمیں قطر لے گئی جہاں ہم ایک فوجی اڈے پر مقیم تھے۔ امریکی سفارت خانے نے بھارتی سفارت خانے سے بات کی جس کے بعد بھارتی سفارت خانے کے لوگ ہمیں لینے آئے۔
یہ بھی پڑھیں:
طالبان کو سلام پیش کرنے پر سجاد نعمانی کے خلاف پولیس میں شکایت
بھارت پہنچ کر بھارتی نژاد افغان رکن پارلیمان نریندر سنگھ خالصہ رو پڑے
واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل سے نکالے گئے 107 ہندوستانیوں سمیت 168 مسافروں کو لے کر فضائیہ کی ایک خصوصی پرواز اتوار کو نئی دہلی پہنچی تھی۔
اتوار کی صبح الصبح کابل سے نکالے گئے دو جھتے ہندوستان کے لیے روانہ ہوئے تھے ایک تاجکستان سے اور دوسرا دوحہ سے، تاجکستان کے راستے دہلی لائے جانے والے طیارے میں 87 ہندوستانی سوار تھے۔ اس میں دو نیپالی شہری بھی ہیں ۔
گزشتہ کچھ دنوں میں کابل سے دوحہ لائے گئے 135 ہندوستانیوں کے پہلے جتھے کو ہندوستان واپس بھیجا گیا ہے۔