ETV Bharat / bharat

Advertising Companies اشتہار دینے والی کمپنیوں نے ٹی وی سے منھ موڑ کرڈیجیٹل کی طرف رخ کیا

author img

By

Published : Apr 9, 2023, 4:08 PM IST

انڈین پریمیئر لیگ 2023 کا 16 واں سیزن جاری ہے۔ وہیں آئی پی ایل سیزن میں نئے ٹرینڈ کے تحت اشتہار دینے والوں نے ٹی وی کو چھوڑ کر ڈیجیٹل میں اپنا اشتہار دینا شروع کردیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: اس بار انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سیزن میں نئے ٹرینڈ کے تحت اشتہار دینے والوں نے ٹیلی ویژن (ٹی وی) کو چھوڑ کر ڈیجیٹل کی طرف رخ کیا ہے۔ آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق، بارک انڈیا کی ٹی وی ریٹنگ میں، جہاں گزشتہ سال پہلے میچ میں تقریباً 52 ایڈورٹائزرز نے ٹی وی پر اشتہارات دئے تھے۔ وہیں اس سال صرف 31 اشتہار دینے والے سامنے آئے۔ یعنی 40 فیصد ایڈورٹائزرز نے ٹی وی براڈکاسٹنگ سے منہ موڑ لیا ہے۔ پچھلے آئی پی ایل سیزن میں ٹی وی پراشتہار دینے والوں کی تعداد 100 کے قریب تھی۔ اس بار ٹی وی پر 100 ایڈورٹائزرز کے اعداد و شمار کو چھونا بہت مشکل لگتا ہے۔

ٹی وی پر اسپانسرز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے، پچھلے سال 16ا سپانسرز تھے جو اس بار کم ہو کر 12 ہو گئے ہیں۔ریلائنس سے وابستہ کمپنیاں اشتہار دینے والوں کی فہرست سے مکمل طور پر غائب ہیں۔ وجہ ہے ریلائنس گروپ کی کمپنی وائکام-18، جسے آئی پی ایل کے ڈیجیٹل براڈکاسٹنگ حقوق ملے ہیں۔ ٹی وی کا ساتھ چھوڑنے والی بڑی اشتہاردینے والی کمپنیوں میں بائجوس ، کریڈ، متھوٹ، نیٹمیڈس ، سویگی ، فلپ کارٹ، فون پے، میشو، سیمسنگ، ون پلس، ویدانتو، اسپاٹ فائی اور ہیولس شامل ہیں۔ اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک ہندوستان میں آئی پی ایل میچوں کو ٹی وی پر براہ راست نشر کر رہا ہے۔اس طرح ڈیجیٹل نے ٹی وی اشتہار کی آمدنی کا ایک بڑا حصہ حاصل کر لیا ہے۔ٹی وی پر ایڈورٹائزرز کم ہو رہے ہیں، ظاہر ہے اس کا براہ راست اثر ٹی وی براڈکاسٹرز کی آمدنی پر پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Twitter Changed Advertising policy: ٹویٹر کا سیاسی اشتہارات کی پالیسی میں نرمی برتنے کا اعلان
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.