ETV Bharat / bharat

دارالعلوم دیوبند میں قدیم طلبہ کے داخلے کی کارروائی شروع - ایشیا کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند

اترپردیش کی یوگی حکومت کے ذریعہ اسکول و کالجز میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایات کے بعد جہاں طویل وقفہ کے بعد تعلیمی اداروں کے دروازے کھل گئے ہیں وہیں اب ایشیا کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند نے بھی ایک مرتبہ پھر ادارہ میں تعلیمی نظام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دارالعلوم دیوبند میں قدیم طلبہ کے داخلے کی کارروائی شروع

author img

By

Published : Aug 22, 2021, 9:45 PM IST

اتوار کے روز دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے جملہ قدیم طلبہ کے لئے اعلان جاری کرتے ہوئے 31 اگست تک داخلہ کی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ 'دارالعلوم دیوبند کی مجلس تعلیمی نے ادارہ میں حکومتی گائڈ لائنز کے مطابق تعلیمی نظام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دارالعلوم دیوبند میں قدیم طلبہ کے داخلے کی کارروائی شروع
دارالعلوم دیوبند میں قدیم طلبہ کے داخلے کی کارروائی شروع

انہوں نے کہا کہ اس سال بھی ادارہ میں جدید داخلے نہیں ہوں گے۔ مفتی ابوالقاسم نے کہا کہ ادارہ کے عربی پنجم، ششم، ہفتم اور دورہ حدیث میں تعلیم حاصل کرنے والے صرف قدیم طلبہ 31 اگست تک دیوبند میں حاضر ہوکر اپنے داخلہ کی تکمیل کرالیں تاکہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں کووڈ-19 پروٹول کے مطابق یکم ستمبر 2021ء سے تعلیم کا آغاز کیا جاسکے۔

انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ طلبہ ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کا خیال رکھیں، سفر کے دوران قطعی کوتاہی نہ برتیں۔ اس سے قبل دارالعلوم دیوبند کی مجلس تعلیمی کے فیصلہ کے بعد حکومتی گائڈ لائنز کے مطابق ادارہ میں گزشتہ دنوں ہی تکمیلات اور اول عربی تا چہارم عربی تک کے قدیم طلبہ کے داخلہ کی کارروائی مکمل کی جاچکی ہے۔

اب عربی پنجم سے دورۂ حدیث تک کی تعلیم بھی حکومتی گائڈ لائنز کے بعد یکم ستمبر سے شروع ہوجائے گی۔ وہیں مشہور و معروف ادارہ دارالعلوم وقف دیوبند، ممتاز ادارہ دارالعلوم زکریا، جامعہ امام محمد انور شاہ اور جامعة الشیخ حسین احمد مدنی میں بھی طلبہ کے داخلہ کی کارروائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: مشہور شاعر منور رانا کے خلاف لکھنئو میں معاملہ درج

واضح ہوکہ اترپردیش حکومت نے مرحلہ وار طریقوں سے تعلیمی اداروں کو کھولے جانے کے احکام جاری کر رکھے ہیں، جس کے تحت 16 اگست سے سینیئر سیکنڈری درجات، 23 اگست جونیئر درجات اور یکم ستمبر سے باقی تمام زمروں کے تعلیمی اداروں کو کھولے جانے کے احکام کووڈ پروٹول کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔ جن پر 16 اگست سے عمل شروع ہوچکا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.