ETV Bharat / bharat

انتظامی کونسل کی میٹنگ: کرایہ میں 19 فیصد اضافہ کو منظوری - Pashmina Testing and Quality Certification Centre

یہ فیصلہ ایندھن کے نرخوں، ٹول ٹیکس، آپریشنل اور بحالی لاگت، کووڈ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہونے والے نقصانات پر مبنی لاگت کے تجزیے کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

انتظامی کونسل کی میٹنگ: کرایہ میں 19 فیصد اضافہ کو منظوری

author img

By

Published : Mar 11, 2021, 5:46 PM IST

آج جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں انتظامی کونسل کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کچھ اہم فیصلے لئے گئے۔

جموں و کشمیر کے کاریگروں اور بنکروں کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے انتظامی کونسل نے محکمہ ہنرمندی سے پشمینہ ٹیسٹنگ اینڈ کوالٹی سرٹیفیکیشن سنٹر کے انتظامی کنٹرول کی منتقلی کی منظوری دی۔ اب اس کا کنٹرول انڈسٹریز ڈپارٹمنٹ کو ہاتھ میں ہوگا۔

اس فیصلے سے کاریگروں اور بنکروں کو پشمینا مصنوعات کی تصدیق، سند اور لیبلنگ کی سہولت حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔

جموں وکشمیر میں کام کرنے والے تجارتی مسافر ٹرانسپورٹرز کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے انتظامی کونسل نے تجارتی مسافر گاڑیوں کی تمام اقسام کے کرایہ میں 19 فیصد اضافے کی منظوری دی۔

یہ فیصلہ ایندھن کے نرخوں، ٹول ٹیکس، آپریشنل اور بحالی لاگت، کووڈ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہونے والے نقصانات پر مبنی لاگت کے تجزیے کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

انتظامی کونسل نے بارہمولہ میں دریائے جہلم پر جیٹی پل کے تعمیراتی منصوبے کو بھی منظوری دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.