ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے ڈپٹی کمشنر آفس کے آڈیٹوریم میں کووڈ 19 ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر یادگیر ڈاکٹر راگا پریا نے کہا کہ ماسک نہ لگانے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ Mask Compulsory In Yadgir
ڈپٹی کمشنر نے تمام تعلقہ ایگزیکٹو آفیسر، گرام پنچایت ڈویلپمنٹ آفیسر اور بل کلکٹر کو شہر اور دیہاتوں میں ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع سرکاری ہسپتال، تعلقہ ہسپتال، بنیادی مرکزی صحت اور کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں آکسیجن سپلائی پائپ لائن اور تمام آکسیجن بستروں کے لیے مسلسل آکسیجن سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے محکمہ پولیس کے ذمہ داران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کی سرحد پر 10 چک پوسٹ کے لیے پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں اور بیرونی اضلاع و ریاستوں سے آنے والے مسافرین کے لیے لازمی کوویڈ ٹیسٹ کرنے کی ہدایت دی۔
مزید پڑھیں:۔ Omicron Variant in Jammu: جموں میں ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ
ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ سرکاری ہسپتال کے ذمہ داران کو ہسپتال میں ادویات اور آلات کی تفصیلی رپورٹ دینے کی ہدایت دی۔
اس موقع پر ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شلپا شرما، ضلع پولیس سپریڈنٹ آف پولیس ویدامورتی، ایڈیشنل کمشنر شنکر گوڑا، اسسٹنٹ کمشنر پرشانت، شہری ترقیاتی منصوبے کے ڈائریکٹر شاہ عالم حسنی اور صحت و خاندانی بہبود کے افسر موجود تھے۔