ETV Bharat / bharat

ویکسین کی فراہمی بڑھانے کے لیے دھمکیاں ملیں: ادار پونا والا - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

ملک میں کورونا وائرس کے وبا کی دوسری تباہ کن لہر کے درمیان پونے کی سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) کے سی ای او ادار پونا والا نے کووڈ۔ 19 کے لیے ویکسین کی فراہمی بڑھانے کے لیے اپنے اوپر بھاری دباؤ کی بات کی ہے۔ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ لندن پہنچے ادار پونے والا نے کہا کہ سب کام ان کے سر پر پڑ رہا ہے جبکہ یہ کام اکیلے کسی کے بس میں نہیں ہے۔ پونا والا کو بھارتی حکومت کے ذریعے اسی ہفتے وائی زمرے کی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

adar poonawalla
ادار پونا والا
author img

By

Published : May 2, 2021, 10:45 AM IST

گورنمنٹ سکیورٹی دیے جانے کے بعد اپنے پہلے تبصرے میں پونا والا نے لندن کے ایک اخبار کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ کووی شیلڈ ویکسین کی فراہمی کے مطالبے کے تعلق سے بھارت کے سب سے طاقتور لوگوں میں سے کچھ نے ان سے فون پر جارحانہ انداز میں بات کی ہیں۔ سی آئی آئی بھارت میں آکسفورڈ۔ ایسٹراجینک کی کووڈ۔19 ویکسین کووی شیلڈ ویکسین کا پروڈکشن کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دباؤ کی وجہ سے ہی وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ لندن آگئے ہیں۔ بھارتی حکومت کے افسران کے مطابق، پونا والا کو ممکنہ خطرات کے پیش نظر سکیورٹی فراہم کی گئی۔ ملک کے کسی بھی جگہ سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے جوان ان کے تحفظ میں ہوں گے۔ ان میں 4-5 کمانڈو ہوں گے۔

پونا والا نے اخبار سے کہا کہ میں یہاں (لندن) مقررہ وقت سے زیادہ رک رہا ہوں کیونکہ میں اس پوزیشن میں واپس نہیں جانا چاہتا۔ سب کچھ میرے کاندھوں پر پڑ گیا ہے لیکن میں اسے اکیلے نہیں کرسکتا۔ میں ایسی صورتحال میں نہیں رہنا چاہتا جہاں آپ صرف اپنا کام کرنے کی کوشش کر رہے ہوں اور صرف اسلیے کہ آپ ہر کسی کی ضرورت کو پورا نہیں کرسکتے۔

کہا کہ آپ اندازہ نہیں کرسکتے کہ بدلے میں وہ کیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی توقع اور انتہا پسندی کی سطح واقعتاً غیر معمولی ہے۔ یہ بہت زیادہ ہے۔ سبھی کو لگتا ہے کہ انہیں ویکسین ملنی چاہیئے۔ وہ سمجھ نہیں سکتے ہیں کہ ان کسے قبل کسی اور کو یہ کیوں ملنی چاہیئے۔

انہوں نے انٹرویو میں اشارہ دیا کہ ان کا لندن دورہ بھارت کے باہر ویکسین کی پیداوار بڑھانے کے کاروباری منصوبوں سے بھی منسلک ہے اور لندن ان کی پسند میں شامل ہو سکتا ہے۔ جب ان سے بھارت کے باہر ویکسین پروڈکشن کے مقامات کے بارے میں پوچھا گیا تو پونا والا نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں اس کے بارے میں اعلان ہونے جا رہی ہے۔

پونا والا نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ بھگوان کو بھی اندازا ہوگا کہ حالات اتنے خراب ہونے والے ہیں۔

منافع بخش الزامات پر انہوں نے اسے پوری طرح سے غلط قرار دیا اور کہا کہ کووی شیلڈ ابھی بھی دنیا کی سب سے سستی ویکسین ہے۔

مزید پڑھیں:

کورونا کا قہر: دوسرے روز بھی تقریبا چار لاکھ نئے کیسز

پونے والا نے کہا کہ ہم نے کوئی غلط کام یا منافع خوری نہیں کی ہے۔ میں انتظار کروں گا کہ تاریخ ہمارے ساتھ انصاف کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.